مشکل شہروں میں (صدیق شاہد)
حیران رہ جاتے ہیں مشکل شہروں میں آسانی سے ختم ہوتے آدمی
اپنے ایکسرے نکلواتے وقت محبت کی نظم پڑھتے رہو
یہ ہماری گلی کا نکڑ ہے ! یہاں گھوڑے باندھنے کی کوئی جگہ نہیں !
یہ یخ بستہ ہوائیں اور تمہاری نیم گرم باتیں ضرور موسم کی تبدیلی کا اشارہ ہیں!