Laaltain

ابدیت کے پارک میں واک (نصیر احمد ناصر)

25 مئی، 2023
Picture of نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر

اور پھر ہم چلتے رہے
ٹیڑھے میڑھے مگر ہموار ٹریک پر
ہاتھوں میں موبائل پکڑے
ہیڈ فون کانوں پہ چڑھائے ہوئے
باتیں کیے بغیر
ایک دوسرے کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے
آرائشی پودوں کو دیکھتے
فائبر کے جانوروں کو چھیڑتے
پرانے دنوں کو یاد کرتے
آنے والے زمانوں کا نقشہ کھینچتے ہوئے
کبھی بادلوں پر پاؤں رکھتے
اور سمندروں کے اوپر سے گزرتے ہوئے
سیلفیاں بناتے
کبھی پانیوں پر چلتے
دریاؤں کے پار اترتے ہوئے
مصنوعی قوس قزح کے پُل پر
کچھ دیر تک رکتے
بچوں کی طرح
رک رک کر
ہم چلتے رہے چلتے رہے
ابدیت کے پارک میں ۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *