Laaltain

محبت سے خالی ڈبے (تبسم ضیا)

12 اکتوبر، 2020

اس رات کی گئی گفت گو کے بعد ایک اطمینان تھا
دودھ پلاتی عورت کے پستانوں جیسا
جس کے دائرے وقت کے ساتھ گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں
بالکل ایسے ہی حلقے میں اپنی آنکھوں کے گرد دیکھتا ہوں
شاید اس کی وجہ وہ حلقہ ہے
جو تمھیں ساتھ جوڑ کر میں نے بنا رکھا تھا
اب جب کہ وہ ٹوٹ چکا ہے
تو میں بے بس فاختہ کی طرح
اپنے بچے نہ بچا سکنے کی ملامتی کیفیت میں مبتلا ہوں
اور کووں کو کوستا رہتا ہوں
جب کہ وہ تو بے قصور ہیں
انھیں تو جینے کے لیے
بس اپنا پیٹ بھرنا ہے

اب میرا دل بھر آیا ہے
اور میں افزائش نسل کے عمل سے توبہ کر چکا ہوں
ماداوں کو دودھ کی فراوانی مضطرب کیے ہوئے ہے
سفید ندیاں وجود میں آ چکی ہیں
میں تمام خالی ڈبے ان میں بہا آیا ہوں
جو میں نے محبت جمع کرنے کے لیے اکٹھے کیے تھے
۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *