Laaltain

وبا کے دنوں کا خواب — تالیف حیدر

میں اپنے ماضی کی طرف نہیں لوٹنا چاہتا، اس لیے کیوں کہ میں جس ماحول میں سانس لیتا رہا ہوں وہاں مجھے سیاسی الجھنوں کا شکار ہونا پڑا ہے، مذہبی جھگڑوں کا قہر جھیلنا پڑا ہے، بے روز گاری کی مار، حقارت کی نظریں، اونچ نیچ کی بپتا، رنگ، نسل کی تقسیم اور اسی نوع کے بے شمار عذاب برداشت کرنے پڑے ہیں۔

رفتار — تالیف حیدر

تالیف حیدر: گاڑی دیر تک اسی طرح چلتی رہی اور ناز اسی طرح ایک ہاتھ سے جھولتا رہا۔اب شام کا دھندلکا ہو چلا تھا آسمان پر ستاروں کا ظہور ہونے لگا تھا، آسمان کے تھال میں چاندی کا ایک بڑا سکہ اپنی ٹمٹماہٹ چاروں طرف مترشح کر رہا تھا۔

رسالہ آج کل کا مختصر تعارف — تالیف حیدر

تالیف حیدر: “آج کل” اردو زبان و ادب کا ایک وقیع رسالہ ہے جس نے ہندوستان میں اردو زبان کو ارتقا بخشنے اور اس کے ادبی مسائل کو وسعت دینے میں کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں ۔

اس چھپی ہوئی کھڑکی سے جھانکو (تجزیہ: تالیف حیدر)

آج کے شمارہ نمبر 105 میں شامل کوشلیہ کمارہ سنگھے کا ناول” اس چھپی ہوئی کھڑکی میں جھانکو “مجھے آج سے تقریباً کچھ دو یا ڈھائی ماہ قبل ملا تھا، ان دنوں یہ بات میرے معمول میں شامل ہے کہ میں آج کے گزشتہ شماروں کا مطالعہ ایک ترتیب سے کر رہا ہوں، لہذا جب […]

چالیس برس کے بھیا (تالیف حیدر)

کل رات کی بات ہے کہ میں اپنے بہنوئی دانش بھائی کے نئے مکان میں بیٹھا بھائی جان اور آپا کی باتوں پر ہنس رہا تھا کہ اچانک بھابی نے خبر سنائی کہ کیک آ رہا ہے، زرناب اور عارج خوشی سے ادھر ادھر کودتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئے،میں جو نیم دراز تھا اٹھ […]

“شعر” اور “واہ” کا رشتہ (تالیف حیدر)

میں عام طور پر اپنے حلقہء احباب میں کسی بھی شعر کی تعریف میں لفظ واہ بہت سنتا ہوں۔ یقیناً !یہ صرف میرے ہی حلقہء احباب تک محدود نہیں، بلکہ ایک عام رواج ہے۔لوگوں کا تاثر اکثر کسی اچھی چیز کو دیکھ کر یا کسی اچھی بات کو سن کر یہ ہی ہوتا ہے، اس […]

آج کا پانچواں شمارہ: تاثراتی جائزہ (تالیف حیدر)

کہانی:مرگ/مصنف:منوچہر خسرو شاہی: آج کے پانچویں شمارے کی پہلی کہانی ہے۔ جس کا فارسی زبان سے اردو میں نیر مسعود نے ترجمہ کیا ہے۔ یہ کہانی بھی نیر مسعود کی کہانیوں کی طرح علامتی ہے۔ جس میں ایک بوڑھا درخت جو کیڑوں سے اٹا پڑا ہے۔ اس کو بنیادی کردار کے طور پر پیش کیا […]

کوہ ققنس کے عجوبے: لیو، پری پیکر، چہار چشم اور میں (تالیف حیدر)

Dai Sei­ji کے ناول “Balzac and the Lit­tle Chi­nese Seamstress“کا تجزیاتی مطالعہ مترجم : عاصم بخشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالزاک اور پری پیکر چینی درزن، یقیناً یہ نام کسی بھی فکشن پڑھنے والے کو اس ناول کی جانب کھینچنے کے لیے کافی ہے،کیوں کہ کسی چینی پری پیکر درزن اور ایک مشہور فرانسسی ناول نگار کے درمیان […]

بکر بیتی: صحرا کی داستان غم

بن یامین کے ناول Goat Daysکاتجزیاتی مطالعہ تمہید: اگر آپ نے بن یامین کا ناول Goat Daysنہیں پڑھا ہے، تو پڑھ لیجیے، اصل متن ملیالم میں ہے، مگر انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کاترجمہ موجود ہے۔ آج کے شمارہ نمبر 101 میں اس کا اردو ترجمہ موجود ہے، عاصم بخشی نے نہایت صاف […]

تاثیر کا متن خانہ (تالیف حیدر)

“اتالو کالوینو” کی تحریر “A King Lis­tens” کا طلسم کدہ“بادشاہ سنتا ہے”،“عاصم بخشی“کی زبان میں آج شمارہ نمبر:101 میں نشے میں ہوں: میں کہانیوں کو تلاش کرتا ہوں ، انہیں پڑھتا ہوں ، ان میں کھو جاتا ہوں اور حسن اتفاق یہ ہے کہ پھر اس دنیا میں واپس لوٹ آتا ہوں جہاں کہانیوں کا […]

314 والے اشونی جی (تالیف حیدر)

وہ ہمیشہ سے مجھے متاثر کن لگے، لمبے بال، ڈھیلی ڈھالی ٹی شرٹ یا شرٹ،اس کے نیچے کبھی جینس تو کبھی نیکر،ناک پہ چشمہ،بظاہر اکھڑی اکھڑی سی شکل و صورت، مگر نہایت پر خلوص۔ کم بولنے اورخاموشی سے اپنے کاموں میں مصروف رہنے والے۔ایک سنجیدہ مسکراہٹ سے کسی بھی شخص کا استقبال کرتے ہوئےاشونی جی […]

غالب اور موجودہ عہد

موجودہ عہد کیا ہے؟ اور غالب کون ہے؟ یہ دو بنیادی سوال ہیں جن کا جواب آسان بھی ہے اور مشکل بھی۔ غالب ایک اردو کا شاعر ہے جو اس عہد سے دو صدی قبل پیدا ہوا اور دیڑھ صدی قبل گزر گیا۔ اس نے اردو ،فارسی میں شاعری بھی کی اور خطوط بھی لکھے۔ […]

شاعری، امکانات اور بے کرانیت

ایک شاعر ناممکن سے ممکن کی راہ نکالتا ہے۔ ہر وہ خیال جسےایک عام ذہن بنجر اورخشک تصور کر لیتا ہے، شاعر اس میں نمی کی موجودگی کا خیال پیش کرتا ہے۔ بظاہر یہ اتنا مشکل معلوم نہیں ہوتا،لیکن جب خیال کی سطح پر ایک بنجر خیال سے نئی زمینیں آباد کرنے کی کوشش کرو […]

معاشرے کی اصلاح میں صوفیاکرام کا کردار

تالیف حیدر: جس طرح دنیا کا ہر بڑا حکیم اپنی حکمت سے اپنے معاشرے میں پھیلی خرابیوں کا علاج کرتا ہے اسی طرح ہر صوفی دوسرے صوفی سے الگ جداگانہ انداز میں معاشرے کی اصلاح کا کام انجام دیتا ہے۔

تحقیق کا سائنسی طریقہ کار

تالیف حیدر: کسی چیز کی تلاش اور حقیقت کی وضاحت، پرانے نظریات کی نئے حقائق کی روشنی میں از سر نو چھان پھٹک اور جدید نظریات کی تطبیق یہ تمام چیزیں سائنسی تحقیق کی اساس ہیں۔