ہائے عرفان خان (علی اکبر ناطق)

قسم ہے مجھے اپنی آنکھوں کی جو بہت برکت والی تھیں اِن میں حزن و ملال کے سیراب بھر گئے ہیں یہ آنکھیں دیکھنے میں بہت ہنرمند اور سمجھنے میں جلد باز تھیں یہ غم سے بھر گئی ہیں کیا تم نہیں جانتے غم کتنا بے رحم ...

پونے دو ارب گلیڈی ایٹرز ( علی اکبر ناطق)

مَیں گلیڈی ایٹر کے خونیں کھیل سے محظوظ ہوتا ہوں جب وہ قتل کرنےکے لیے نہیں ایک دوسرے سے بچنے کے لیے لڑتے ہیں پھر اُن میں سے ایک مارا جاتا ہے یا پھر دونوں یہاں تک کہ میدان خون کا تالاب بن جاتا ہے اُسی لمحے تم...

نولکھی کوٹھی – اکتسویں قسط

علی اکبر ناطق: سب نے دیکھا،انہی خدمت گزاریوں کی وجہ سے وہ صرف دو سال میں ہی تحصیل دار ہو گیا۔ جبکہ ساتھ والے،جو ذرا خدمت گزاری میں کم تھے،ابھی تک اُنہی بوسیدہ میزوں پر بیٹھے مکھیاں مار رہے تھے۔

نولکھی کوٹھی – تیسویں قسط

علی کابر ناطق: زمانے کے گزرتے ماہ سال میں ولیم کو اِس پورے نقصان پر تاسف تو ہوا لیکن وہ اُس کو قبول کر چکا تھا۔ چنانچہ ایک عرصے سے اُس نے بھی اُنہیں یاد کرنا چھوڑ دیا۔

نولکھی کوٹھی – انتیسویں قسط

علی اکبر ناطق: ولیم کی نظر میں ایک دم اپنی افسری کے کئی واقعات یاد آنے لگے۔ جس میں وہ بھی دیسی لوگوں کی درخواستوں پر کچھ اِسی قسم کے دو ٹوک احکامات صادر کرتا تھا اور دوبارہ نظر ثانی کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتا تھا۔ اب اُسے محسوس ہوا دوٹوک فیصلے دینے میں درخواست گزار کا کلیجہ کیسے پھٹتا ہے۔

نولکھی کوٹھی – اٹھائیسویں قسط

علی اکبر ناطق: شمشیر سنگھ اور اُس کا جتھا جودھا پور میں داخل ہوا تووہ حیران رہ گئے۔ سارے گاؤں میں کوئی فرد بھی اُنہیں کسی گلی میں چلتا پھرتا نظر نہ آ یا۔ گویا کوئی دیو پھر گیا ہو۔ مکانوں کو تالے لگے ہوئے تھے۔

نولکھی کوٹھی – ستائیسویں قسط

علی اکبر ناطق: الیکشن میں دو ہفتے باقی تھے۔ کمپین کے لیے جلسے اور جلوس زوروں پر تھے۔ اِن جلسوں میں کانگرس اور یونینسٹ پارٹی کے اُمیدوار بھی کہیں کہیں تقریریں کرتے اور ووٹ مانگتے نظر آ رہے تھے۔ لیکن اُن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔

نولکھی کوٹھی – چھبیسویں قسط

علی اکبر ناطق: ملک بہزاد جان گیا تھا،غلام حیدر کو نواب نے کوئی پیسے نہیں دیے مگراُس نے پیسوں کی تھیلی پکڑ لی کیونکہ اب اُسے بھی پیسوں کی ضرورت تھی،پھر روز روز مفت میں تو کام نہیں ہو سکتے تھے۔

نولکھی کوٹھی – پچیسویں قسط

علی اکبر ناطق: نجاب میں ہر طرف حالات مسلم لیگ کے حق میں ہیں،جیسا کہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔ لیکن مشرقی پنجاب کے کچھ علاقوں میں پوزیشن ٹھیک نظر نہیں آتی۔ اندیشہ ہے،تحصیل جلال آباد،تحصیل مکھسر اور تحصیل فیروز پور سے ہم الیکشن ہار جائیں گے،مجھے یہی پریشانی اس وقت بھی ہے۔

نولکھی کوٹھی – چوبیسویں قسط

علی اکبر ناطق: جو مشکل سب سے اہم تھی وہ یہ کہ اب ہندوستانی بھی پہلے والے نہیں رہے تھے۔ اب یہ لوگ چالاکی اور عیاری میں گوروں کے بھی کان کاٹتے تھے اور اِس چکر میں تھے،کب انگریز یہاں سے نکلیں۔ ایسے میں انہیں آزاد نہ کرنا ایسے ہی تھا،جیسے بغیر ہتھیار کے بھیڑیے کے ساتھ رات گزاری جائے۔

نولکھی کوٹھی – تئیسویں قسط

علی اکبر ناطق: ولیم کو لاہور میں ایک سال تین ماہ گزر چکے تھے۔ اِن پندرہ مہینوں میں سوائے جم خانہ جانے کے،اِدھر اُدھر کی گھٹیا اور بے کار فائلوں پر دستخط جمانے اور کلرکوں کے بیہودہ چہروں کے دیکھنے کے علاوہ کوئی کام نہ تھا۔