پیشے کے اعتبار سے رضی حیدر انجینئر ہیں اور دل سے کشمیری ہیں۔ نظم کہتے اور تصویریں کھینچتے ہیں۔ آپ کی دلچسپیوں میں سیاست، وجودیات، اخلاقی فلسفہ، الٰہیات، فلم اور فوٹوگرافی کی تاریخ شامل ہیں۔
کِھلے ہوئے گلاب رخ
ہرے بھرے جوان تن
دزار پیڑ وقت کی زمین پر کھڑے ہوئے
پرکاش کی تلاش میں امید سینچتے ہوئے
لہک چہک فضاؤں میں
دمک روواں روواں
دل اور جگر تپاں تپاں
دہکتی شوخ حسرتیں
ہر ایک مس گمان،
گدگدی میں میل کی...
پلکیں خون سے جم رہتی ہیں، آنکھیں رو رو تھم رہتی ہیں
راتیں بستر پر نہیں سوتیں، برف کی سل پر جم رہتی ہیں
جو زلفیں سنوری رہتی تھیں، اب درہم برہم رہتی ہیں
ان زلفوں کے مار پیچ میں گھڑیاں سم در سم رہتی ہیں
چڑیاں...
کبھی کبھی سوچتا ہوں شاعری سیکھی، وقت ضائع کیا۔ ایک ان کہی ان سنی زبان بناتے بناتے بہت دل جلایا، وقت ضائع کیا۔
لوگوں کو کہتے کہتے شاعری دکان داری نہیں ہے، شاعری اپنی ذات کے غیر مرئی گوشوں کی تجسیم ہے۔
حقیقت میں ...
جھاڑتے جھاڑتے تاروں کی وحشت کا غبار اکتایا چاند
کھینچ رہا تھا جوں خمیازہ ۔۔۔۔۔ تم آئے
غم کا گدلا پانی پارہ پارہ کاغذ کی اک چیخ
کاہے باندھنے کو شیرازہ ۔۔۔۔۔ تم آئے
کیوں مژگاں کا مسکارا ہے سورج کے دل کی کا...
أبو العلاء المعري سے ملاقات تب ہوئی جب ایک روز بی بی سی پر خبر پڑھی کہ داعش ایک نابینا عربی شاعر کے مجسمے توڑ رہے ہیں، سوچا دیکھوں تو سہی کون ہے یہ شخص۔ پتا چلا کہ أبو العلاء المعري وہ شخص ہیں جن کا رنگ خی...
پیش لفظ
میں کافی عرصے سے چاہ رہا تھا کہ لالٹین پر فکشن کے زمرہ میں افسانہ اور ناولٹ کے علاوہ سکرپٹ بھی چھپیں کیونکہ ٹی وی پر نشر کیے گیے ڈراموں کے سکرپٹس کا ملنا اتنا آسان نہیں ہے سو میں نے "رقیب سے" نامی پ...
سلمان تین سال کی عمر میں سائیں سہیلی سرکار کے میلے پر نقلی سفید داڑھی پہن کر کتنا خوش تھا۔ ست ربٹیا گیند ہوا میں اچھالتے اس نے کب سوچا ہو گا کہ 12 سال بعد وہ ایک چارپائی سے بندھا اس شام کو یاد کر کے رو رہا ہوگا...
رینٹ
کلچر تیری ۔۔۔
(انسان ایک سوشل اینیمل ہے)
بس کرو!
(تمہارا جین خود غرض ہے)
بس کرو!
(تنہائی کے اس ہاویہ سے ڈرو جس کا ایندھن صرف انسانوں کے دل ہیں پتھر نہیں )
بس کرو!
فلسفے بگھارتے، فروعی بکواس کرتے کب تک ...
اگر مجھے تم سے محبت ہو گئی
تو تم عام سی لڑکی نہیں رہو گی
میری سطریں سمندروں میں کود کر
تمہارے ناف پیالے کے لئے
زمرد کے ٹھنڈے پتھر جمع کریں گی
اگر مجھے تم سے محبت ہو گئی
تو شہد کی مکھیاں
تمھارے پس...