نئی فلمیں بنانا ہی میرا کام ہے! یہ کام ہی جیون ہے! جیون جینے کے لیے ہے! اسے اصل میں جینا چاہیئے! میری سوچ اس طرح پختہ ہوتی جا رہی تھی۔
اور اُسی سمے یاس پسندی کو اجاگر کرنے والی ایک فلم 'دیوداس' لوگوں کو بہت مت...
میں ٹھیک سے سمجھا نہیں۔ تذبذب میں اُس سے پوچھا، "کون دادا صاحب؟ اور مجھے کس لیے بُلایا ہے انہوں نے؟''
اب کچھ سنبھل کر لڑکے نے کہا، "دادا صاحب فالکے جی نے آپ کو بُلا بھیجا ہے۔"
فلم چلے گی، لوگ اسے پسند کریں گے، اس میں مجھے شبہ نہیں۔ مجھے پورا یقین بھی ہے! اور اگر یہ فلم نہ چلی توآپ یقین جانیے، میں ڈائرکشن کرنا ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا!