غم کی ایک حسابی نظم اور دیگر نظمیں (زوہیب یاسر)

رائیگانی کی ایک نظم نیند کی کوئی دکاں نہیں ہے، اور خواب ارزانی کے باوجود بھی نہیں بکتے، دن بھر کی تھکن پور پور میں سموئے مستقبل کے خوابوں کا دھاگہ کروشئیے پہ چڑھائے تند پہ تند ڈالے جاتا ہوں، مگر کینوس پہ نقش مکمل ہو نہیں پاتا ہے، دھاگہ کہیں بیچ میں ہی ٹوٹ […]
اگر انہیں معلوم ہو جائے (افضال احمد سید)

وہ زندگی کو ڈراتے ہیں موت کو رشوت دیتے ہیں اور اس کی آنکھ پر پٹی باندھ دیتے ہیں وہ ہمیں تحفے میں خنجر بھیجتے ہیں اور امید رکھتے ہیں ہم خود کو ہلاک کر لیں گے وہ چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے کی جالی کو کمزور رکھتے ہیں اور جب ہم وہاں سیر […]
دروازوں کی خود کُشی اور دوسری نظمیں (تبسم ضیا)

دروازوں کی خود کُشی دروازے کیا ہوتے ہیں؟ کیا دروازے باہر جانے کے لیے ہیں؟ یا صرف اندر آنے کے لیے؟ دروازوں کا درست مصرف سمجھنے سے فلسفی قاصر رہے ہم تمام عمر ان کی حقیقت سے ناآشنا رہے ہمیں معلوم نہ ہو سکا اور دروازے ہمارے اندر سے خارج ہو گئے یا شاید اپنے […]
نظم کہانی (نصیر احمد ناصر)

کہانی کار! تم نے مجھے بہت سی نظمیں دی ہیں اس کے باوجود کہ میں تمہارا لفظ نہیں ہوا کو سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے میں نے کئی بار کھڑکی سے باہر جھانکا اداسی بہت دبیز تھی مگر میں جانتا ہوں کہ راستے ترتیب دیتے ہوئے آنکھیں ہمیشہ مصلحت کے غبار میں گم ہو جاتی […]
بہترین/ بدترین وقت (ایچ — بی- بلوچ)

ہمارے بہترین وقت میں ہم سے وعدے لیے جاتے ہیں اور ہمارے برے دنوں میں ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے ہمارے برے دنوں میں ہمارے بادشاہ بننے کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ہماری بگیوں میں گھوڑے باندھے جاتے ہیں ایک شہزادی کو انتظار میں بوڑھا کر دیا جاتا ہے ہماری سانسوں میں پتھر باندھ […]
میں تمہارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا (ساحر شفیق)

میں جیسا ہوں مجھے ویسا قبول کرو میں نے اپنے ہاتھ خود نہیں بنائے ۔۔ اور ۔۔ نہ ہی آنکھیں کسی نیلامی میں خریدی ہیں کیا اُس انسان کو محبت کرنے کا کوئی حق نہیں جو ریاضی میں بمشکل پاس ہوتا رہا ہو؟ میں لکھنا ضرور جانتا ہوں مگر اپنی تقدیر میں نے نہیں لکھی […]
آدرش پہاڑ کی نوک پر رہتا ہے (ایچ-بی- بلوچ)

یہ ایک اونچا اور نوکیلا پہاڑ ہے جس پر تم ہو اس اونچائی کے نیچے بہت سے درخت ہیں انسان ہیں اور بہت سی چیونٹیاں اور بہت سے کتے ہیں مگر تم اوپر ہو اور تمہاری آنکھوں کی پتلیاں مجھے خالی آسمان کی طرح لگتی ہیں جس میں خود کو کھڑا ہوا پاتا ہوں تم […]
ہم آگ کی آخری نسل ہیں (سدرہ سحر عمران)

کاش تم بارشوں کی طرح مر جاؤ اور کسی سبز آنکھ میں تمہارے چہرے نہ کھل سکیں تم وہی ہو جس نے ہمارا نام سیڑھی رکھا اور دیوار پر اپنے جسم شائع کئے ہم تمہاری بندوقوں سے نکلے ہوئے منفی اعداد ہیں تم ہمیں جنگلوں سے ضرب دے کر اینٹوں کے پیالے بنا رہے ہو […]
طبیب بھنبھنا گیا (ستیہ پال آنند)

فَتَکلّمُواَ تُعرَفُوا کلام کرو تا کہ پہچانے جاؤ۔۔۔۔۔۔ حٖضرت علی کرم اللہ وجہہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طبیب بھنبھنا گیا میں سب علاج کر کے تھک گیا ہوں، پر یہ بچہ بولتا نہیں زبان اس کی ٹھیک ٹھاک، تندرست ہے کہیں بھی کوئی رخنہ، کوئی نقص ہو یہ میں نہیں سمجھ سکا بدن بھی تندرست ہے مگر یہ […]
فریبِ نظر ہے سکون و ثبات

سرمد بٹ: یہ دوری کے دھوکے
زمانے کی آنکھوں پہ پردے پڑے ہیں
نظم کے لیے غسل واجب نہیں

زاہد امروز: عمر علی!
لندن ہو یا لائل پور
دنیا ایک سی ہے
مدثر عظیم کے عشرے

مدثر عظیم: آدھی رات کو میسج کر کے
تم نے اپنے کتے پن کی
ایک جھلک تو دکھلا دی ہے
وہ جو اپنی اپنی گلیوں کے نکڑ پر مارے گئے

عذرا عباس: وہ جو اپنی اپنی گلیوں کے نکڑ پر مارے گئے
وہ جو اپنے گھروں کی چوکھٹوں پر مارے گئے
مارنے والوں کے ہاتھ گوشت پوست کے کب تھے
کیا تھے؟
سُنو، بلیک ہول جیسے آدمی!

نصیر احمد ناصر: سُنو، بلیک ہول جیسے آدمی!
مجھے تم دُور لگتے ہو
پلکوں پر افلاک

ثروت زہرا: پلکوں پر افلاک کا
بھاری بوجھ اُٹھایا
خوابوں کی سر سبز یری
کو ہندسوں کا سُرتال سکھایا