لنچ ٹائم (تحریر: راجندر یادو، ترجمہ: محمد عباس)
راجندر یادو کا نام ہندی ادب کی نمایاں تحریک 'نئی کہانی' سے منسوب ہے۔ آپ نے منشی پریم چند کے رسالے 'ہنس' کی دوبارہ اشاعت کا بھی اہتمام کیا۔ راجندر یادو کا پہلا ناول 'پریت بولتے ہیں' کے نام سے 1951 میں شائع ہوا ج...