Laaltain

آج کا گیت: کتھئی آنکھیں (راحت اندوری، علی آفتاب سعید)

شاعر: راحت اندوری گلوکار: علی آفتاب سعید موسیقی: علی آفتاب سعید اس سلسلے میں شامل مزید گیت سننے کے لیے کلک کریں۔ اس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب چاقو واقو، چھریاں وُریاں، خنجر ونجر سب جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب […]

آج کا گیت: مجھے تلاش نہ کر (اسد امانت علی خان)

مجھے تلاش نہ کر مضمحل کناروں میں میں زندگی ہوں مجھے ڈھونڈ تُند دھاروں میں میرے سبب سے ہے موسم کا یہ رسیلا پن پرندے میرے چہکتے ہیں شاخساروں میں اگر ذرا سا بھی تیرہ شبی کا خدشہ ہو میں بانٹ دیتا ہوں خود کو گھنے ستاروں میں وہ آدمی نہیں بازار ہے روابط کا […]

آج کا گیت: اک خلش کو (ادیب سہارنپوری، مہدی حسن)

اک خلش کو حاصل عمر رواں رہنے دیا جان کر ہم نے انہیں نامہرباں رہنے دیا کتنی دیواروں کے سائے ہاتھ پھیلاتے رہے عشق نے لیکن ہمیں بے خانماں رہنے دیا اپنے اپنے حوصلے اپنی طلب کی بات ہے چن لیا ہم نے تمہیں سارا جہاں رہنے دیا یہ غزل ڈاون لوڈ کرنے کے لیے […]

آج کا گیت: دل کو بھی غم کا سلیقہ (کشور ناہید، فدا حسین)

گلوکار: فدا حسین کلام: کشور ناہید موسیقی: میاں شہریار دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے اس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے دل تھا شب زاد اسے کس کی رفاقت ملتی خواب تعبیر سے چھپتا رہا پہلے پہلے اب وہ پیاسا ہے تو ہر بوند بھی پوچھے نسبت وہ جو […]

آج کا گیت: زینہ زینہ وقت کی تہہ میں اتر جائیں گے ہم (اقبال بانو)

زینہ زینہ وقت کی تہہ میں اتر جائیں گے ہم ایک دن یہ قلزمِ خوں پار کر جائیں گے ہم یونہی ہر آہٹ پہ گر دیوارِ دل گرتی رہی دیکھتے رہنا یہی ہوتا رہا تو مر جائیں گے ہم صاحبو کیا خاک اڑتی ہے سرِ کوئے حیات عمر کا دامن تو پھر مٹی سے بھر […]

آج کا گیت: بنا گلاب تو (کلام: عبیداللہ علیم، آواز: رونا لیلیٰ)

کلام: عبیداللہ علیم آواز: رونا لیلیٰ بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اک شخص میں کس ہوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے جال ہر اک سو بچھا گیا […]

آج کا گیت: لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے (اقبال بانو)

کلام: محمد ابراہیم ذوق آواز: اقبال بانو لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے پر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے دنیا نے کس کا راہ فنا میں دیا ہے ساتھ تم بھی چلے […]