Categories
شاعری

محبت کے بغیر کون جیتا ہے

محبت کے بغیر کون جیتا ہے
دیکھو ڈھونڈو اسے
بچوں کے جوتوں کے تسموں میں
وہ رُل رہی ہو گی ان کی بھاگ دوڑ میں مٹی میں
ہا ں ہاں اور آگے جاؤ
سمندر کے کنارے ریت میں منہ چھپائے پڑی ہو گی
چھپ گئی ہو گی کسی سیپی کے پیٹ میں
یا کسی گھونسلے میں
چڑیا کے بچوں کےننھے پروں میں
اور آگے چلو آگے
جہاں زبردستی حاملہ کی ہوئی عورت کے پیٹ میں کلبلا تی ہوئی زندگی سے چمٹ گئی ہو گی
میں کہتی ہوں ڈھونڈو
کوئی اس کا پیچھا کر رہا ہے
دہشت گردی کا کفن زیب تن کئے ہوئے
تم نہیں جانتے
ابھی وہ ایک کنواری کے چنٹ دار دوپٹے سے کھیل رہی تھی
اور جھولے میں پینگے لیتے بچوں کے قہقہوں میں
ابھی وہ میرے دل میں تھی
وہ تمہارے دل میں بھی تھی
اور تمہارے بھی
ڈھونڈو میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی
محبت کے بغیر کون جیتا ہے
Categories
شاعری

روح زیست کے ٹرائل روم میں کھڑی ہے

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

روح زیست کے ٹرائل روم میں کھڑی ہے

[/vc_column_text][vc_column_text]

روح کھڑی ہے
جسم پہن کر
زیست کے ٹرائل روم میں پھر سے
عمر کے آئینے میں خود کو دیکھ رہی ہے
ہر اینگل سے جانچ پرکھ میں لگی ہے وہ اس پیراہن کی
دکھنے میں تو ٹھیک ٹھاک ہے جسم یہ لیکن
روح مطمئن نہیں ہے بالکل
فِٹنگ میں شاید دقّت ہے کچھ۔۔۔۔۔۔
منہ بچکا کر
جسم اتار کے
ٹرائل روم سے باہر آ کر
پچھلے جسم کو بھول کے بالکل، روح دوبارہ
ایک نئے سے جسم کی کھوج میں لگ جاتی ہے
اک ایسے معقول جسم کی کھوج میں جو اس کو پورا فٹ آئے
اس پر خوب پھبے
اب کہ امر ہو جائے پہن کر وہ جس کو۔۔۔۔۔

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]