Member Directory

اظہر حسین، لاہور میں پیدا ہوئے اور یہیں رہتے ہیں۔ آپ سہ ماہی 'لاہور' کے مدیر ہیں۔ آپ کے مضامین اور کہانیاں 'آج' اور دیگر رسالوں میں چھپ چکے ہیں۔

علی اسکول آف کریٹو آرٹس (یونی ورسٹی آف لاہور) میں ابلاغیات پڑھاتے ہیں، افسانہ لکھتے اور نظم کہتے ہیں۔آپ نے ملتان آرٹس فورم کے تنقیدی اجلاس کی
رپورٹس ”کولاج“(دوم، سوم اور چہارم) تحریر کیں۔ کتابی سلسلے ’موزیک‘ کے مدیر ہیں۔ ملتان کے افسانہ نگاروں کا انتخاب ’کہانی کے سب رنگ‘ مرتب کیا۔ آپ ادبی جریدے ’سطور‘ اور ’مٹھن‘ کے مدیران میں شامل ہیں۔

آرزو خوشنام ایرانی نژاد شاعرہ ہیں۔ جرمن میں نثری نظمیں لکھتی ہیں۔ آرٹ ہسٹری اور فلم، پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ ان کی نظموں کا خاصہ ان کی لطافت ہے جو دبے پاوں چور دروازے سے قاری کے دل میں داخل ہوتی ہے۔

محمد رامش ادب کے غیر رسمی طالب علم ہیں۔ آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ کے مضمون میں تعلیم حاصل کی۔ آپ گورنمنٹ کالج لاہور کے ادبی مجلے 'پطرس' کی ادارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔