Laaltain

سمجھدار چُپ

16 جنوری, 2016
Picture of Arvind

Arvind

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

سمجھدار چُپ

[/vc_column_text][vc_column_text]

چھوٹے سے میلے کا ایک منظر ہے
چھوٹا سا ادنیٰ سا آدمی ہے
دو چھوٹی بچیاں ہیں
پر جسے نہیں آنا چاہیے
ایسے کسی میلے میں
سب سے چھوٹی بار بار روتی ہے
ٹھمکتی ہے
ضد کرتی ہے
چیزوں کو دیکھ کر
خریدنے کے لیے پریشان کرتی ہے
دوسری چھوٹی سے قریب دو انگل بڑی
سمجھدار چُپ
وہ کچھ نہیں کہتی ہے
چپ کراتی ہے چھوٹی کو
وہ کچھ نہیں کہتی
جیسے اسے کچھ نہیں لینا ہے
بس وہ آگئی ہے یوں ہی
اپنی نہیں
پتہ نہیں کس کی خواہش پر
وہ چپ رہتی ہے میلے بھر
پھر رستے بھر
پھر رات بھر چپ رہتی ہوگی
اس چھوٹی سی بچی کا
چپ رہنا
مجھے آج تک سال رہا ہے

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

ہمارے لیے لکھیں۔