Laaltain

عشرہ // پہاڑ اوجھل

ادریس بابر: خرگوش کے کان په جوں رینگی
نه جادوگر کے ہیٹ کو گزند پہنچی
نه اس کے بوٹ کی پالش ہی بگڑی

عشرہ / لونٹھا پولیس

ادریس بابر: ان کی سیٹیوں الارموں ہوٹروں شوٹروں کے چلو میں
ٹریفک کا شور ڈوب مرنے کی جگہ ڈھونڈتا ہے

عشرہ/ وہ اور ہم

ادریس بابر:ہم جو خون پسینے میں نہاتے، سونا چاندی اگاتے رہے
ہم، یہی کوئی ستر فیصد، اداس لوگ، جیتے مرتے مسکراتے رہے

عشرہ // کربلا سے مختلف نتائج

ادریس بابر: آگ، اندھیرے سے بجھانے والے
سنگ کو آئینہ دکھانے والے
آئینہ دیکھنے سے ڈرتے ہیں
کربلا دیکھنے سے ڈرتے ہیں

عشرہ / رجزیہ بین

ادریس بابر: اصل مسائل ذکر ای کوئی نئیں
رام، رحیم کو فکر ای کوئی نئیں

عشرہ/ جنگ کی خوشگوار شام

ادریس بابر: تابکاری کا امریکی صدارتی انتخابات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا
روسی صدر کی اپنے چینی ہم منصب سے پانچ منٹ گفتگو
قدیم تہذیبوں کی تباہی لمحہء فکریہ ہے، عالمی رہنماؤں کا شدید ردعمل

عشرہ/ جنگ کی خوشگوار صبح

ادریس بابر: پراٹھا جانے کب سے یخ ٹھنڈا ہو رہا
چائے پکنے میں ابھی کتنی دیر اور ہے
ویسے اسے کوئی ایسی خاص بھی بھوک نہیں

عشرہ / سترہ سے سترہ تک

ادریس بابر: ظلم کے زور پہ کھینچی گئی لائن
خلق کے خون سے سینچی گئی لائن
اس خونی ریکھا کی رکھشا
اب تک کس کھاتے میں قرض ہے

عشرہ/ لفافہ قلی خاں

ادریس بابر:
سبھی جانتے ہیں کہ پوشیدہ ظاہر انہوں نے خداوند کی پایاں تمجید کی ہے
سبھی مانتے ہیں کہ کوئی بھی بے عملی منصوبہ ہو یا خوش خیالی پلاو
لفافہ قلی خاں نے سرکارِ ہربار کی غیر منقوط و مشروط تائید کی ہے

عشرہ / موج دریا، آر آئی پی

ادریس بابر: تعمیراتی / تخریباتی کام ہمیشہ
پٹواری بٹا، ٹھیکیدار کا جام — ہمیشہ
چوبرجی اج خطرے میں، اسلام ہمیشہ
ہنستا بستا رہے لاہور کا نام ہمیشہ