تنویرانجم اُردو نثری نظم کا نمایاں نام ہیں۔ اب تک ان کے نثری نظموں کے سات مجموعے شایع ہو چکے ہیں۔ تنویر انجم نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے لسانیات میں پی ایچ ڈی کیا اور شعبہٗ تدریس سے وابستہ ہیں۔
وہ گول مٹول ہے
سانولا سا ہے
نقوش پیارے ہیں
تین سال کا ہے
بڑی بڑی آنکھوں سے
بغیر خوف کھائے
مجھے دیکھتا ہے
ندیدہ بھی نہیں
میری دی ہوئی
کھانے کی چیزیں
آدھی کھاتا ہے
اس کے کپڑے بھی
صاف ستھرے ہیں
...
ندیدی بچی ہے
مگر جھک نہیں سکتی
ماں کی نظروں سے مجبور
اٹھا کر نہیں کھائے گی
آپ کے ہاتھوں سے گرے
چپس کے ٹکڑے
پیار کرتی ہے
مگر جھک نہیں سکتی
عزت سے مجبور
آپ کے تقاضوں پر
چھوڑ دے گی آپ کو
ہمیشہ کے لیے
اچھی ...
آپ کا کام خاصا توجہ طلب ہے
ہفتے میں اٹھارہ گھنٹے پڑھانا
باقی تیس گھنٹوں میں
دنیا کے مشہور شاعروں اور ادیبوں پر
تحقیق کرنا اور کروانا
کانفرنسوں میں جانا
سیمینار کروانا
پینلز میں شامل ہونا
بین الاقوامی جریدوں ک...