Categories
شاعری

ماچس کی ڈبی میں رکھا ہوا شہر

مٹی ہاتھوں سے جھڑ جاتی ہے
اور چھوٹے پیمانوں پہ شروع کی گئیں
سرکاری جنتیں
گناہ کی عدم موجودگی کے باعث
سِیل کر دی جاتی ہیں

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

ماچس کی ڈبی میں رکھا ہوا شہر

[/vc_column_text][vc_column_text]

آگ کے بچت بازاروں میں
کتبے فروش
بیچ دیتے ہیں ہفتے کی ضرب تقسیم میں
آسان قسطوں پہ ملا ہوا
دوزخ ۔۔۔۔
مٹی ہاتھوں سے جھڑ جاتی ہے
اور چھوٹے پیمانوں پہ شروع کی گئیں
سرکاری جنتیں
گناہ کی عدم موجودگی کے باعث
سِیل کر دی جاتی ہیں !!

Art work: Wolfgang Stiller
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

By سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران اردو میں ماسٹرز ڈگری یافتہ ہیں۔ وہ معاصر اردو نثری نظم کے حلقوں میں ایک نمایاں نام ہیں۔

2 replies on “ماچس کی ڈبی میں رکھا ہوا شہر”

میں نے کافی مشکل اردو پڑھی ہے مگر جب بھی آپ کا کوئی آرٹیکل پڑتا ہوں میرے سر سے گزر جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *