Gaganendranath Tagoreاداسی کی ایک نظم (وجیہ وارثی) Wajih Warsi اپریل 30, 2020 Poetry رات اندھیری رم جھم بارش آندھی اور طوفان چاند کبھی بادل کے پیچھے اوپر نیچے شاخ پہ بیٹھی پاگل کوئل کوک رہی ہے جگنو سارے بھیگ گئے ہیں ٹڈے اورجھینگر کو اک ڈڈو تاڑ رہا ہے میرے اندر ایک پپیہا بول رہا ہے پی کہاں پی کہاں Leave a Reply Cancel reply
Leave a Reply