نوروز فارسی زبان کے دو الفاظ نیا اور روز یعنی دن کا مرکب ہےاگرچہ تاریخی حوالوں میں نو روز کی ابتدا سے متعلق کوئی متفق علیہ نقطہ نظر موجود نہیں البتہ کئی ایک روایات دستیاب ہیں۔ عمومی خیال کے مطابق نو روز زرتشتیوں کا مذہبی تہوار تھا۔ اس مذہب کے پیروکار اس دن آگ جلا کر رقص و مستی کرتے تھے جو ان کی عبادت تھی۔ شمسی سال کی ابتدا سب سے پہلے فارس میں ہوئی اور وہاں شمسی کلینڈر تیار کیا گیا۔دوسری روایت یہ ہے کہ مارچ بالخصوص21 مارچ کے بعد بہار کی آمد ہوتی ہے اور نو روز بھی بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ چونکہ ایرانی کیلنڈر کے مطابق 21 مارچ کو سورج زمین کے گرداپنا ایک چکر مکمل کرتا ہے اور اسی طرح ایک شمسی سال مکمل ہوتا ہے۔ایرانی روایت کے مطابق اسی دن کائنات نے تخلیق کے بعد اپنی حرکت شروع کی تھی اسی وجہ سے نو روز کو زمین کی پیدائش کا دن بھی قرار دیا جاتا ہے؛ “ہوئی جس دن زمیں پیدا وہی نو روز ارضی تھا، کہ ہر تارا ہے اک دنیا یہ ہی ہے مثردہ نو روز”۔
ایرانی روایت کے مطابق اسی دن کائنات نے تخلیق کے بعد اپنی حرکت شروع کی تھی اسی وجہ سے نو روز کو زمین کی پیدائش کا دن بھی قرار دیا جاتا ہے؛ “ہوئی جس دن زمیں پیدا وہی نو روز ارضی تھا، کہ ہر تارا ہے اک دنیا یہ ہی ہے مثردہ نو روز”۔
ایک روایت یہ بھی ہے کہ سینکڑوں برس قبل کردستان میں ضحاک نام کا ایک ظالم اور جابر بادشاہ حکومت کرتا تھا اس کے دونوں کندھوں پر سانپ اگ آئے تھے جن کی خوراک انسانی دماغ تھا۔ضحاک روزانہ کرد قوم کے دو افراد کو قتل کر کےان کامغزان سانپوں کو کھلاتا تھا۔ اپنے اقتدار کے خلاف بغاوت کے ڈرسے ضحاک نے معززین کو اکٹحا کیا۔ ضحاک کی جانب سے اپنی نیک نامی کی دستاویز پر دستخط لینے کی اس تقریب میں “کاوہ” نامی لوہار نے باشاہ پر اپنے اٹھارہ میں سےسترہ بیٹوں کے قتل کا الزام لگایا اور اٹھارہویں بیٹے کے مقید ہونے کا انکشاف کیا۔ضحاک نے لوہار کے بیٹے کو رہا کردیا لیکن اپنی پارسائی کی دستاویز پر دستخط لینے میں ناکام رہا۔کاوہ کی پیروی کرتے ہوئے بہت سے افراد نے پہاڑوں کا رخ کیا جہاں ایک پیش گوئی کے مطابق ضحاک کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کا اہل “فریدون” مقیم تھا ۔ فریدون کی قیادت میں ضحاک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد لوگوں نے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے اونچے ٹیلوں پر چڑھ کر آگ لگا دی۔ اور ضحاک کی ہلاکت کی خوشی میں ناچنے لگے۔ اور ہرسال نوروز کو کرد اسی فتح کے جشن کے طور پر مناتے ہیں۔
تاریخ میں یہ بھی لکھا ہے کہ جب نامور بادشاہ جمشید نے سرکاری طور پر سلطنت کی بنیاد رکھی تو اس دن کو نیا دن کہا گیااور اس کے بعد ہر سال نوروز کا تہوار جوش و خروش سے منایا جانے لگا۔
تاریخ میں یہ بھی لکھا ہے کہ جب نامور بادشاہ جمشید نے سرکاری طور پر سلطنت کی بنیاد رکھی تو اس دن کو نیا دن کہا گیااور اس کے بعد ہر سال نوروز کا تہوار جوش و خروش سے منایا جانے لگا۔ ایران میں نوروز ‘فروردین’کے یکم سے 13 تاریخ تک منایا جاتا ہےفروردین شمسی کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے جو زرتشتی زبان کے لفظ ‘فراواشیس’سے ماخوذ ہے جس کا مطلب موت کے بعد نئی زندگی کی شروعات ہے۔نامور ایرانی مفکر ڈاکٹر علی شریعتی لکھتے ہیں کہ’نوروزکائنات کے جشن،زمین کی خوشی،سورج اور آسمان کی تخلیق کا دن ہے۔ وہ عظیم فاتح دن جب ہر ایک مظہر پیدا ہوا”۔
ایران میں نوروز کے لیے ‘ہفت سین’ کا میزسجایا جاتا ہے۔ ہفت کا مطلب ہے سات اور سین کا مطلب وہ اشیاء جن کے نام کاپہلاحرف س سے شروع ہوتا ہے جیسے سنجد،سماق،سیر،سمنو،سبزہ، سیب، سنبل اور سرکہ۔ ان تمام اشیا کو سجانے کے پیچھے ایک خاص نظریہ موجود ہے۔ سنجد میٹھے اور خشک میوے ہوتے ہیں جو کہ پیار و محبت کی علامت ہیں۔ سماق مسالوں سے بنی ہوئی چٹپٹی خوراک ہے جو کہ طلوع سورج اور بہترین زندگی کی علامت تصور کی جاتی ہے۔ سیر خیر و عافیت کی، سمنو نرم حلوہ ہے جو زندگی کی خوبصورتی اور مٹھاس کی نمائندگی کرتا ہے۔ سبزی اور اناج کے گھاس کی شاخیں جموت کے بعد دوبارہ زندگی کی نئی شروعات اور فطرت کی دوبارہ پیدائش کی علامت ہیں۔ سنبل کا پھول کامیابی ، خوشحالی اور خیر خواہی کو ظاہر کرتی ہے۔ اشیائے خوردونوش کے ساتھ ہفت سین کی میز پر آئینہ بھی رکھا جاتا ہے، جو پاکیزگی، شفافیت اور دیانتداری کے علامت ہے۔
نوروز کا سب سے بڑا تہوار ایران کے جنوبی شہر شیراز میں تخت جمشید کے مقام پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ایران کے مختلف حصوں اور بیرونی دنیا سے لوگوں کی کثیر تعداد شیراز اور اصفہان کی جانب سفر کرتے ہیں۔ ایران کے علاوہ بہت سارے ممالک میں نوروز کو سرکاری طور منایا جاتا ہے۔ افغانستان، البانیا،آزربائیجان، جارجیا، کوسووو،کرغزستان، ازبکستان،عراق،قازقستان،تاجکستان ، ترکمانستان،عراقی ترکستان وغیرہ میں نوروز کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔ ہندوستان میں مغلوں کے رور حکومت میں نورووز سرکاری طور پر منایا جاتا تھا۔نامور تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی لکھتے ہیں،” چونکہ عربی تہوار ثقافتی طور پہ اتنے رنگین اور دلکش نہیں تھے جتنے کہ ایران و ہندوستان کے، لازمی طور پر مسلمان ان سے متاثر ہوئے اور تبدیلی مذہب کے بعد بھی لوگ یہ تہواربطور ورثہ اپنے ساتھ لائے ۔انہوں نے ان تہواروں اور رسومات کو جاری رکھا۔ اس لیے مسلمان بادشاہوں کے دربار میں نوروز کا تہوار بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا رہا (المیہ تاریخ،ڈاکٹر مبارک علی صفحہ99 )۔ پاکستان کے شمالی علاقوں (گلگت، بلتستان اور چترال) میں جشن نو روز ثقافتی و مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتاہے۔ چترال کے بعض تاریخی حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سابقہ ریاستی دور میں نوروز ریاستی سطح پر منایا جاتا تھااور دن بہار کی آمد کی خوشی میں پولو میچ ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لیے مہتر چترال بھی میدان میں تشریف لاتے۔ مختلف قسم کے روایتی کھانے پکوائے جاتےتھے اور رات کو محفل موسیقی کا انعقاد ہوتا تھا۔ اس دن دہقان کھیت میں جا کر کام کا آغاز کرتے ہیں۔ یاد رہے نوروز کی آمد سے پہلے زمینوں میں کام کرنے کو بد شگونی تصور کیا جاتا ہے۔

چترال کے بعض تاریخی حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سابقہ ریاستی دور میں نوروز ریاستی سطح پر منایا جاتا تھااور دن بہار کی آمد کی خوشی میں پولو میچ ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لیے مہتر چترال بھی میدان میں تشریف لاتے۔
جشن نوروز کا آغاز آج سے ہزاروں برس قبل ہوا ترقی کے مختلف مدارج طے ہوئے اب یہ تہواربین لاقوامی شہرت اختیار کر چکا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2010 میں نوروز کو عالمی تہوار قرار دیاتھا جس کی مناسبت سے ایران نے پہلے عالمی نوروز منعقدہ تہران 27 مارچ 2010 کو سابق صدر محمود احمدی نژاد کی موجودگی میں خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا ۔اس موقع پرسابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”جشن نوروز نہ صرف ثقافتی ترقی کی علامت ہےبلکہ یہ قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ،امن اور ایک دوسرے کو عزت دینے میں بھی مددگار ہوگا”۔ اقوام متحدہ نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر2009 کو دبئی میں منعقدہ اپنی ایک میٹنگ میں نوروز کوسرکاری طور پر یونیسکوکے عالمی ثقافتی ورثہ کا ھصہ تسلیم کیا ۔ 30 مارچ 2009 کو کینڈین پارلیمنٹ نے اپنے ایک اجلاس میں بل پاس کرتے ہوئے نوروز کو قومی کیلنڈر میں شامل کیا۔ امریکہ کے ایوان نمائندگان نے بل پاس کرتے ہوئے نوروز کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو تسلیم کیا۔ نو روز ایک ایسا ثقافتی تہوار ہے جو اپنے ساتھ علم دوستی مساوات اور بھائی چارگی کی روایات لے کر طلوع ہوتا ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں تہوار اور میلے منانے کا رحجان ختم ہوتا جارہا ہے جو پاکستانی ثقافت کی ہمہ گیریت کے لیے نقصان دہ ہے۔
One Response
Very informative. Keep the good work alive.