Karimullah is a freelancer journalist, columnist and blogger. He is a political Science Graduate from University of Peshawar. He has been writing about contemporary social, political and cultural issues.
کریم اللہ: ایک مرتبہ جب جشن کے انتظامات عسکری قیادت کے پاس چلے گئے تو جشن سے متعلقہ تمام فیصلے بھی فوج نے اپنے "ذمے" لے لیے۔ جشن میں کسی سیاسی نمائندے کو بلانے کی بجائے آرمی چیف کو بلایا گیا۔
پہاڑی خطوں میں ہر سال موسمِ گرما میں غیر یقینی بارشوں اور گلیشیرز کے پگھلنے سے آنے والے تباہ کن سیلابوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ سرسبز علاقے منوں مٹی تلے دب کر صفحہ ہستی سے مٹ رہے ہیں۔
جدید محقیقین نے کیلاش زبان وادب، ثقافت، رسم ورواج اور یونانی زبان وادب، ثقافت اور رسوم ورواج میں موجود مماثلات پر تفصیل سے تحقیق کی ہے وہ یہ رائے قائم کرتے ہیں کہ دراصل کیلاش یونانیوں کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔
روایتی صنفی کرداروں میں موجود تفاوت اس تاریخی معاشرتی ارتقاء کی بھی پیداوار ہے جو قبائلی اور زرعی دور میں مردوں کی مرکزی حیثیت کے باعث عورتوں کی کم تر حیثیت کا وکیل ہے۔
یہاں تو مذہبی ٹھیکدار قائم اعظم کو ’کافرِ اعظم‘ اور پاکستان کو ’ناپاکستان‘ قرار دیتے رہے تو باچاخان ان الزامات سے کیسے بچ جاتے، جبکہ وہ کھلم کھلا سیکولر اور تکثیریت پر مبنی معاشرے کے قیام کی بات کر رہے تھے۔
جوہری مسئلے پریورپ وامریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور عالمی برادری بھی ایران پر عائد پابندیاں بتدریج اٹھانے پر رضامند ہو گئی ہے۔
شروع میں داعش کی مالی مدد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کے امیر طبقات کر رہے تھے جو شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹانا چاہتے تھے۔ بعدازاں عراق اور شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضے سے اس تنظیم کو بے تحاشا آمدنی ہونے لگی ہے۔
جہلم میں احمدیوں کے خلاف دہشت گردی کے اس واقعے سے وزیر اعظم نواز شریف کے لبرل جمہوری پاکستان کے دعوے زمین بوس ہوگئے ہیں، اس سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیاجاسکتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضربِ غضب اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بلندوبانگ دعوے اصل میں وہ طفل تسلیاں ہیں جن کے ذریعے حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
تعلیمی پسماندگی، سائنسی علوم سے ناواقفیت اور مذہبی قدامت پرستی کی وجہ سے اس قسم کے مغالطے آج بھی رائج ہیں جن کے تحت بیماری، قدرتی آفات، حادثات اور ناکامیوں کو ان دیکھے خداوں کے کھاتے میں ڈال کر ان کا تدارک مذہبی رسوم کی ادائیگی کے ذریعے کرنے کی بے مصرف کوشش کی جاتی ہے۔
بھارت اور پاکستان میں گزشتہ عام انتخابات میں ترقی کے نام پر دائیں بازو کی رجعت پسند سیاسی جماعتیں حکومت میں آئی ہیں، یہ الگ بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کسی حد تک اپنے ماضی سے چھٹکارا پانے کے لیے کوشاں ہے اور سخت گیریت کی بجائے اعتدال پسندی کی جانب مائل دکھائی دیتی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیرمین جناب عمران خان صاحب مئی 2013ء کے عام انتخابات سے قبل باربار اس بات کا اعادہ کرتے رہےکہ جمہوریت کے استحکام میں مقامی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے۔