ابو بکر: جون پرشور تضادات کا ایسا مجموعہ تھے جس کا کیفتی اظہار صرف شاعری میں ممکن ہے۔ انہوں نے چن چن کر اپنے آپ میں وہ سب جمع کر لیا تھا جس کا بار شعر تو اٹھا سکتا ہے لیکن زندگی نہیں اٹھا سکتی۔
ابو بکر: رضا علی عابدی نے اپنے سفرنامے میں یہاں نصب دو تعارفی تختیوں کا ذکر کیا ہے۔ ایک برطانوی راج نے یادگار بناتے وقت نصب کی تھی دوسری آزادی کے بعد مقامی حکومت کی جانب سے نصب کی گئی۔
ریاست و مذہب کی یکجائی ، منظم مذہبی اداروں کا سماجی اثر و نفود اور خود پرستانہ ادعائیت کا اجتماعی مظاہرہ اسی دینیاتی فکر کا پروردہ ہے جو مذہبی سچائی کے معروضی جواز پر یقین رکھتی ہے۔
تمام آدمیت متحد ہے اس ایک انسان کے خلاف جو ان میں سے نہیں ہے اور اس اتحاد کے سب روپ مقدس مکر ہیں جو کبھی مذہب تو کبھی علم اور کبھی اخلاق کے روپ دھار لیتے ہیں۔ یہ سب اسی ایک مکر کے روپ ہیں۔
رات گئے تک شام ڈھلنے میں نہیں آئی تھی اور آتی بھی کس طرح کہ آج کے دن کا افق ٹیڑھا ہو گیا تھا جس کے کسی کونے میں سورج کچھ اس طرح پھنسا کہ دوبارہ ابھرنے کے تمام ارادے ڈوبے مگر وہ نہ ڈوب پایا۔
داعش بنیادی طور پر اسلامی شدت پسند جنگجوؤں کا ایسا جتھہ ہے جو عراق ، شام ، لبنان اور بعد ازاں ترکی کے علاقوں پر مشتمل اسلامی خلافت کے قیام کے لئے لڑائی کر رہے ہیں۔