Laaltain

آسیب زدہ کیل سے ٹکی تصویر

25 فروری، 2018

تصویر پر بنے ہونٹوں پر ہونٹ ثبت کیے
ہونٹ غائب ہو گئے

آنکھوں کو چوما
بینائی چوری ہو گئی

بالوں میں انگلیاں پھیریں
انگلیاں کھو گئیں

ہاتھوں کو ہاتھ لگایا
ہاتھوں پر فالج گر گیا

ناک اور تمہاری خوشبو باقی ہے
خوشبو محسوس کی جا سکتی ہے

( آپ محبوبہ کی خوشبو محسوس کر سکتے ہیں )

ناک کے اوپر تصویر
ایک آسیب زدہ کیل پر ٹکی ہے
تصویر مسلسل گھور رہی ہے
اور کچھ کہہ رہی ہے
کیا کہہ رہی ہے

میں سب کو بتانا چاہتا ہوں

مگر میری گویائی گم ہو گئی ہے
Image: Chippa Sudhakar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *