وقت کے نورانیے میں
تہذیبیں زوال کی سیاہی اوڑھ لیتی ہیں
لیکن اکاس گنگا کے
اَن گنت اَن بُجھ ستارے
لُک چُھپ لُک چُھپ
کھیلتے رہتے ہیں!!
Image: Suzanne Wright Crain
نصیر احمد ناصر
نصیر احمد ناصر پاکستانی اردو شاعری کا نمایاں اور رحجان ساز نام ہے۔ آپ کی شاعری دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ وہ چکی ہے۔ آپ 'تسطیر' کے نام سے ایک ادبی جریدہ بھی نکالتے رہے ہیں۔