Laaltain

ہمارے لیے لکھیں۔

چراغ بانٹتے پھرتے ہو چھین کر آنکھیں

test-ghori

test-ghori

07 فروری, 2013

campus-talks

 Untitled-1وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ تو تقسیم کئے ہیں مگراب ان کو استعمال کرنے کا اجازت نامہ بھی درکار ہے۔کئی تعلیمی اداروں بالخصوص خواتین کے اداروں میں موبائل اور کمپیوٹر جیسی بدعتوں کے استعمال پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن سرگودھا ان میں سے ایک ہے۔ پنجاب کے دیگر اداروں کی طرح اس کا لج کی کئی طا لبا ت کے حصے میں بھی خادم اعلیٰ کے عطا کیے لیپ ٹاپ آئے۔ کا لج میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لیپ ٹا پ کا استعمال پہلے ہی بہت محدود تھا۔ پورے کا لج میں بالعموم اور کالج ہاسٹل میں بالخصوص انتظامیہ کمپیوٹر کے استعمال کو فحاشی گردانتی ہے۔ ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات میں سے تقریبا 30 کے پا س لیپ ٹا پ تھے جو انہیں گھر بھیجنے پڑے۔ واضح رہے کہ ہاسٹل میں موبائل رکھنے پر پابندی عرصہ دراز سے قائم ہے۔ وائس پرنسپل سے اجازت طلب کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر دبا دی کہ ہمارے ہاں بچییاں ‘امیچور’ ہیں اس لیے ہم نے کمپیو ٹر کا استعما ل سختی سے منع کیا ہوا ہے۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن سرگودھاسے ایک طالبہ