[blockquote style=”3″]
عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر
[/blockquote]
مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
اوپر سے جو بھی فرماو، پنڈت جی!
بھرے نہیں تقسیم کے گھاو، پنڈت جی!
کالے کرتوتوں پر جالے مکڑی کے ہیں
اجلے! سنہرے!! خواب!!! دکھاو، پنڈت جی!
اچکن کرتا ٹوپی سدا بے داغ رہیں
خون-ناحق سے دھلواو، پنڈت جی!
جنتا کیا، پروار ہی جب جمہوری نہیں
نعرے لگاو اور لگواو، پنڈت جی
سولہ سترہ اٹھارہ انیس بیس کے فرق سے
ہٹلر، چرچل، سٹالن، ماو، پنڈت جی