ہم سکول جانے سے ڈرتے نہیں اور دیگر عشرے (ادریس بابر)
ع / ہم اسکول جانے سے ڈرتے نہیں
در اصل عربی تلواروں کے گهیرے میں
بہت اونچی شلواروں کے گهیرے میں
ہمارے بہت دوست مارے گئے
ہماری جوانمرد استانیاں
اور استاد جو ہم پہ وارے گئے
انہیں ۔۔۔۔ جنگ یہ ہارنے کیسے دیں؟
درندو...
خواب اور دیگر عشرے (رحمان راجہ)
ع//خواب
کھلی آنکھوں سے دیکھے جانے والے خواب
اپنے پورا ہونے کے امکانات
ساتھ لیے پھرتے ہیں
تمھارے خواب دیکھنے کے لیے
میں رات کا انتظار نہیں کرتا
نرم بستر آنسووں کو خوابوں سمیت جذب کر لیتے ہیں
تمھارے خواب تنہا...
ضامن عباس کے عشرے
عشرہ -- دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہ...
مدثر عظیم کے عشرے
مدثر عظیم: آدھی رات کو میسج کر کے
تم نے اپنے کتے پن کی
ایک جھلک تو دکھلا دی ہے
عشرہ // ہم اُسے روشنی سمجھتے ہیں
ادریس بابر: وقت کے لوُپ ھول پُر کر کے
وہ، ستاروں کی سیر پر نکلا
جو اُسے روشنی سمجھتے ہیں
عشرہ// ایک دن عورت کا
ادریس بابر: ہم تجھے اپنے برابر نہ سمجھنے والے
تیرے "ایّام" مناتے ہوئے تھکتے بھی نہیں
بے حس سیلفی، بھوکا چور اور دیگر عشرے
ضیا افروز: محبت نام و نسب قوم قبیلے سے الگ
اپنی بنیاد مساوات پہ اٹھاتی ہے
بہرے سپاہی کا گیت اور دیگر عشرے
طیب رضا: پرانی بوسیدہ گلیوں میں خون کی بو پھیل گئی ہے
نابینا گوـٖٖیّا ریاض کرتے ہوئے ابکائیاں لینے لگا ہے
دی جاب لیس پیپل اور دیگر عشرے
رحمان راجہ: وہ مجھ سے نہیں چھپ سکتی جیسے
ہلکے پیلے رنگ کی قمیض کے زیرِ سایہ لال سینہ بند
طاہر اسلم گورا کے عشرے
طاہر اسلم گورا: ہم دس سطروں میں اپنا بیان قلمبند کروا سکتے ہیں
وہ اگر ہمیں پکڑنا چاہیں گے تو پکڑ لیں گے
عشرہ // ڈھوک مری میں ویلینٹائن ڈے
ادریس بابر:شام، یہی سب، ترتیب الٹ کر، دہرایا گیا
ڈھوک مری میں ویلینٹاین ڈے منایا گیا
عشرہ // بزدلوں کے نگر میں بغاوت کا چراغ
ضیاء افروز:کہ اک چراغ کے بھجنے کے بعد کیا ہو گا
اندھیرے اور بڑھیں گے گھٹن ستائے گی
عشرہ//ایک بہادر عورت کی موت
ادریس بابر:ہم نے کبھی اُس کا ساتھ دینے کی غلطی نہیں کی
ہم نے تو کبھی اُس کو گالی تک نہیں دی
عاصمہ جہانگیر کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں
عشرہ // ایک اور دھرنا
ادریس بابر: کل. کوئی. اور. مر. جاے. گا.
آج کیوں اتنے غصے میں ہو!