[blockquote style=“3”]
عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر
[/blockquote]
مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
اوور کوٹ
جب کبھی وہ اپنے ماضی میں جھانکتی ہے،
اسے ہرگز برا نہیں لگتا کہ اس نے روسی ادب کچھ زیادہ ہی پڑھ لیا تھا،
اور اسے انگریزی ادب یا یونانی ڈرامے بھی پڑھنے چاہیے تھے
اسے ہرگز برا نہیں لگتا کہ اس نے روسی ادب کچھ زیادہ ہی پڑھ لیا تھا،
اور اسے انگریزی ادب یا یونانی ڈرامے بھی پڑھنے چاہیے تھے
یا کیوں اس نے وہ فلمیں دیکھیں
جن میں اس کی دلچسپی اداکاروں کے تاثرات دیکھنے کی بجائے
سب ٹائٹلز دیکھنے کی طرف رہی
جن میں اس کی دلچسپی اداکاروں کے تاثرات دیکھنے کی بجائے
سب ٹائٹلز دیکھنے کی طرف رہی
.آج بھی وہ اس تلخ دن کو یاد کرنا نہیں چاہتی،
جب اپنے دوست کے ساتھ افئیر توڑنے کے دن،
خود کو پر سکون دکھانے کے لیے وہ اوور کوٹ پہن کر گئی،
اور اسی دن سال میں سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی
جب اپنے دوست کے ساتھ افئیر توڑنے کے دن،
خود کو پر سکون دکھانے کے لیے وہ اوور کوٹ پہن کر گئی،
اور اسی دن سال میں سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی
Image: luigi pirandello