Categories
شاعری

عشرہ // اوور کوٹ

جنید الدین: کیوں اس نے وہ فلمیں دیکھیں
جن میں اس کی دلچسپی اداکاروں کے تاثرات دیکھنے کی بجائے
سب ٹائٹلز دیکھنے کی طرف رہی

[blockquote style=”3″]

عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر

[/blockquote]

مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔

youth-yell

اوور کوٹ
جب کبھی وہ اپنے ماضی میں جھانکتی ہے،
اسے ہرگز برا نہیں لگتا کہ اس نے روسی ادب کچھ زیادہ ہی پڑھ لیا تھا،
اور اسے انگریزی ادب یا یونانی ڈرامے بھی پڑھنے چاہیے تھے

 

یا کیوں اس نے وہ فلمیں دیکھیں
جن میں اس کی دلچسپی اداکاروں کے تاثرات دیکھنے کی بجائے
سب ٹائٹلز دیکھنے کی طرف رہی

 

.آج بھی وہ اس تلخ دن کو یاد کرنا نہیں چاہتی،
جب اپنے دوست کے ساتھ افئیر توڑنے کے دن،
خود کو پر سکون دکھانے کے لیے وہ اوور کوٹ پہن کر گئی،
اور اسی دن سال میں سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی

Image: luigi pirandello

By جنید الدین

جنیدالدین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے بی‌ایس آنرز مکمل کیا ہے اور وہ ایک فری‌لانس صحافی ہیں۔ انہیں روسی کلاسیکی ادب کے ساتھ جنون کی حد تک لگاؤ ہیں اس میں وہ انتون چیخوف، میکسم گورکی، ایوان ترگنیف، فیودور دوستوئفسکی اور لیو ٹالسٹائی سے متاثر ہیں۔ ان کے علاوہ اورحان پاموک، ماریو ورگاس لوزا اور نجیب محفوظ ان کے پسندیدہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *