Laaltain

وقت کا چڑیا گھر

11 جولائی، 2017

میں وقت کے چڑیا گھر
جانوروں کے جنگلوں میں ان کی
تمام تر ضرورتوں کے ساتھ دی گئ آزادی
اور تمہارےدل کے کونے کھدروں میں
میرےجنون کو دی گئ آزاری میں
کچھ زیارہ فرق نہیں دیکھتی
سدھانےکے لئے انتظامیہ کی یومیہ اور
ہفتہ وار میٹنگ کے ذریعے بے مہابہ جذبوں کو
اصولوں کے مطابق سدھانے کا بھرپور عمل
نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے
مگر مجھےاعتراف ہے کہ جنگلےکے اندر میری
ضرورتوں کا پورا پورا خیال رکھا جا رہا ہے
میری خوراک اور پانی پابندی سے مقررہ وقت پر
پہنچائی جا رہی ہے
سلاخوں کے اندرکا پورا علاقہ میری دسترس میں
دے دیا گیا ہے
مگر تماش بینوں کے روائتی شوق سے پہنچنے والی
اذیت سے تحفظ بھی دیا جا رہا ہے
کھولیوں میں بقائے باہمی کے زریں اصول کے تحت
دوسرے جنگلوں تک پہچنے کے راستےبھی مسدود
کر دیئے گئے ہیں
سبزے کائی پتھروں اور تالاب کے زریعے مصنوعی دنیا کی
بنت ایسی ضرور ہے
کہ کوئی بھی اس پہ اصل ہونے کا دھوکا
کھا سکتا ہے
سو میں بھی اپنے آپ کو اس خوبصورت ماحول
کا عادی بنا نے کی مکمل کوشش کر رہی ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *