مرغوں اور کتوں کی لڑائی دیکھنے والی نظر
کلوسم میں
انسانوں کی لڑائی دیکھنے سے اتنا محظوظ ہوئی
کہ ہم سمیت پوری دینا کلوسم میں تبدیل کی جا رہی ہے
تمہیں معلوم ہے؟
ہمارے بندھے ہوئے پروں کی پھڑپھڑاھٹ
وقت کی سانسوں کو پھکنیوں کی طرح پھونک پھونک کر
شعلوں میں تبدیل کرتی جارہی ہے
ہماری نگاہ ناز کی بے ترتیبی
صنفی کانئات کے توازن کو تحلیل کرتی جارہی ہے
خدا ہمیں ہماری دشمنی کے سیاہ کاجل سے ہمیں سیاہ کر چکا ہے
تو آؤ میں اور تم
صلح کی میز پر بیٹھ کر لذت عام کے کھیل کو
ختم کرنے کا اعلان کر دیتے ہیں ۔

Image: Shahzia Sikandar