[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
قبرستان کو پوسٹ کی گئی نیم پلیٹ
[/vc_column_text][vc_column_text]
جب اس کے ہاتھ تختی کی طرح سخت تھے
میں اندر سے بھری ہوئی تھی
ایک قبر کی طرح
جس روز اس نے میرے نام کی خوشخطی کی
دھو پ پہاڑوں سے نیچے نہیں اتری
میں بارش کے ساتھ بہہ گئی
ہوا مجھے آواز دیتی رہی
مگر۔۔۔۔ میرے پاؤں نہیں جانتے تھے
کہ
ایک رستہ پچھلی گلی میں بھی نکلتا ہے
وہ اپنے مکان کی کھڑکی سے کود کر
مجھ تک نہیں پہنچا
وہ ایک تختی میں تبدیل ہو چکا تھا !!
میں اندر سے بھری ہوئی تھی
ایک قبر کی طرح
جس روز اس نے میرے نام کی خوشخطی کی
دھو پ پہاڑوں سے نیچے نہیں اتری
میں بارش کے ساتھ بہہ گئی
ہوا مجھے آواز دیتی رہی
مگر۔۔۔۔ میرے پاؤں نہیں جانتے تھے
کہ
ایک رستہ پچھلی گلی میں بھی نکلتا ہے
وہ اپنے مکان کی کھڑکی سے کود کر
مجھ تک نہیں پہنچا
وہ ایک تختی میں تبدیل ہو چکا تھا !!
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]