[blockquote style=“3”]
عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر
[/blockquote]
مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
میجک
وہ تم تھے جو جپسی کے تھیلے میں بیٹھے
قبیلوں کی قسمت پہ مہریں لگاتے
حسینوں کو ان کے پیا سے ملانے کی سازش رچاتے
دعاوں کے سرکل میں نوے کا اینگل بناتے
دھڑا دھڑ گنے جا رہے تھے کھنکتے ہوئے چاندی کے سکے !!!
قبیلوں کی قسمت پہ مہریں لگاتے
حسینوں کو ان کے پیا سے ملانے کی سازش رچاتے
دعاوں کے سرکل میں نوے کا اینگل بناتے
دھڑا دھڑ گنے جا رہے تھے کھنکتے ہوئے چاندی کے سکے !!!
مجھے تو لگا تھا کہ ساحرہ کو آنکھیں خداوں کی جانب سے تحفہ ملی ہیں
اور اس بند تھیلے میں سارے زمانوں، مصیبت کے ماروں کی مشکل کا حل ہو گا
لیکن یہاں پر بھی تم ہو۔۔۔ وہی تم ۔۔۔دو وقتوں کی روٹی !!!
اور اس بند تھیلے میں سارے زمانوں، مصیبت کے ماروں کی مشکل کا حل ہو گا
لیکن یہاں پر بھی تم ہو۔۔۔ وہی تم ۔۔۔دو وقتوں کی روٹی !!!
سو میں اپنے خوابوں کے ملبے کو آنکھوں کی کشتی پہ لادے
پلٹنے ہی والا تھا۔۔۔ جب اس نے کھولیں ۔۔۔ جھکی بند آنکھیں
پلٹنے ہی والا تھا۔۔۔ جب اس نے کھولیں ۔۔۔ جھکی بند آنکھیں
Image: Rob Gonsalves