Categories
شاعری

برزخ دھندلے خوابوں کا

نصیر احمد ناصر: اک عمر کا سارا قصہ ہے
دکھ درد خوشی کا حصہ ہے
برزخ دھندلے خوابوں کا
اک یاد قدیمی گلیوں کی
اک درد پرانا رستے میں
اک رنگ انوکھا کلیوں کا
اک پھول عجب گل دستے میں
اک گیت نباتی پتوں پر
اک بیل ستوں سے لپٹی ہے
اک صبح ازل سے چمکی ہے
اک شام ابد تک ٹھہری ہے
اک چاند رکا ہے کھڑکی پر
اک رات بہت ہی گہری ہے
اک دشت کا سینہ چھلنی ہے
اک ہاتھ پڑا ہے خنجر پر
اک زخم لگا ہے مٹی کو
اک سبز ردا سی بنجر پر
اک ہار گلابی بانہوں کا
اک برگد بوڑھی صدیوں کا
اک برزخ دھندلے خوابوں کا
اک عالم جاگتی نیندوں کا
اک عمر کا سارا قصہ ہے
دکھ درد خوشی کا حصہ ہے!

By نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر پاکستانی اردو شاعری کا نمایاں اور رحجان ساز نام ہے۔ آپ کی شاعری دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ وہ چکی ہے۔ آپ 'تسطیر' کے نام سے ایک ادبی جریدہ بھی نکالتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *