جب آدمی محبت میں ہو
وہ پرانے الفاظ کیسے برت سکتا ہے
کیا ایک عورت کو
اپنے محبوب کی خواہش میں
صرف و نحو کے اساتذہ
اور ماہرین لسانیات کے
ساتھ لیٹنا ہوگا
میں نے کچھ نہیں کہا
اس عورت سے
جس سے میں محبت کرتا ہوں
مگر سمیٹے
محبت کے تمام اسمائے صفت
سوٹ کیس میں
اور دور بھاگ گیا
سب زبانوں سے