یوم محبت
رفیق حیات کے ساتھ شریک سفر
اشارے کی رنگین بتی کے نیچے
سرخ لباس میں ملبوس
جوان فقیرنی
ہاتھ میں پھول
گود میں دو برس کابچہ
پیٹ میں چھ ماہ کی بچی لٸے
کھڑی تھی
دیکھٸے جی
اسے بھی کوٸی پھول دے گیا
آپ نے مجھے نہیں دیا
دیکھو
اسے محبت نے فقیرنی بنا دیا
اور تمہیں
مہارانی
اب تم فیصلہ کرو
تمہیں تاج چاہٸے
یا
باسی پھول