مجنونوہ کنویں کے کنارے پر جھکا کافی دیر سے لمبے سانس لے رہا تھا۔ پیاس اور خستگی نے رسی کو اس کے ہاتھوں پر کچھ اور بھاری کردیا تھا۔“شاید مشکیزہ بھر گیا ہے”، اس نے رسی کو کھینچنا شروع کیا۔ مشکیزہ اوپر لوٹتے ہوئے اپنے اصل وزن سے کچھ زیادہ بھاری تھا۔