Categories
عکس و صدا

آج کا گیت: مجھے تلاش نہ کر (اسد امانت علی خان)

مجھے تلاش نہ کر مضمحل کناروں میں
میں زندگی ہوں مجھے ڈھونڈ تُند دھاروں میں

میرے سبب سے ہے موسم کا یہ رسیلا پن
پرندے میرے چہکتے ہیں شاخساروں میں

اگر ذرا سا بھی تیرہ شبی کا خدشہ ہو
میں بانٹ دیتا ہوں خود کو گھنے ستاروں میں

وہ آدمی نہیں بازار ہے روابط کا
وہ خود کو بیچتا پھرتا ہے اپنے یاروں میں

یہ غزل ڈاون لوڈ کرنے کے لیے کلک کیجیے۔

Categories
عکس و صدا

آج کا گیت: آج تجھے کیوں چُپ سی لگی ہے (ناصر کاظمی، اسد امانت علی خان)

آج تجھے کیوں چپ سی لگی ہے
کچھ تو بتا کیا بات ہوئی ہے

آج تو جیسے ساری دنیا
ہم دونوں کو دیکھ رہی ہے

خیر تجھے تو جانا ہی تھا
جان بھی تیرے ساتھ چلی ہے

اب تو آنکھ لگا لے ناصرؔ
دیکھ تو کتنی رات گئی ہے