Categories
شاعری

صفحے سے باہر ایک نظم

[blockquote style=”3″]

سلمان حیدر کی یہ نظم تنقید پر بھی شائع ہو چکی ہے، سلمان حیدر کی اجازت سے اسے لالٹین پر بھی شائع کیا جا رہا ہے۔

[/blockquote]
[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

صفحے سے باہر ایک نظم

[/vc_column_text][vc_column_text]

ابھی میرے دوستوں کے دوست لاپتہ ہو رہے ہیں
پھر میرے دوستوں کی باری ہے
اور اس کے بعد…
میں وہ فائل بنوں گا
جسے میرا باپ عدالت لے کر جائے گا
یا وہ تصویر جسے میرا بیٹا صحافی کے کہنے پر چومے گا
یا وہ چپ جو میری بیوی پہنے گی
یا وہ بڑبڑاہٹ جو میری ماں تصویر پر پھونکنے سے پہلے گنگنائے گی
یا وہ عدد جس سے میں کسی قید خانے میں پکارا جاؤں گا
یا وہ گناہ جو کبھی سرزد نہیں ہوا
یا وہ اعتراف جس پر میں نے اغوا ہونے سے پہلے دستخط کر دیے تھے
یا وہ فیصلہ جو اس اعتراف سے پہلے لکھا جا چکا تھا
یا وہ سزا جو مجھ پر اور میرے لوگوں پر برابر تقسیم کر دی گئی
یا وہ قانون جس کی بساند سے تہذیب یافتہ نتھنے گھن کھاتے ہیں
یا وہ کمیشن جو اس قانون کا پرفیوم چھڑک کر میز پر بیٹھتا ہے
یا وہ نظم جو میرے دوست کا دوست کل لکھے گا
ہاں میں ایک نظم ہوں
میرے سامنے والے صفحے پر ایک تصویر قید ہے
جس کے ادھ کھلے ہونٹوں کی ایک باچھ پر بوسہ کھلا ہوا ہے اور دوسری گنگناہٹ سے لتھڑی ہوئی ہے
اس کے برابر فریم میں ایک فائل ہے اور ساتھ والی دراز میں؟؟؟
شاید گناہ اعتراف اور سزا رکھے گئے ہوں
میں وہ دراز نہیں کھول سکتا
اس کے لیے مجھے اپنے صفحے سے نکلنا پڑے گا
نظموں کا صفحوں سے باہر نکلنا جرم ہے
کتابوں کو الماریوں سے رہا کروانے کی طرح سنگین۔۔۔۔۔

Image: Senam Okudzeto
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Categories
شاعری

ہمیں اس جنگ سے کس دن مفر تھا

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

ہمیں اس جنگ سے کس دن مفر تھا

[/vc_column_text][vc_column_text]

قسم ہے دوڑتے گھوڑے کے سم سے پھوٹتی چنگاریوں کی
سروں کو کاٹتے شانوں کو ان کے بوجھ سے آزاد کرتے شہ سواروں کی
جو اپنی ڈھال پر
دشمن کی تلواروں کی چوٹوں کو
ہتھیلی کی لکیروں کی طرح پہچانتے ہیں
قسم ہے ایسے نیزوں کی جو اپنی ہی انی کے بوجھ کے نیچے لرزتے ہیں
قسم اس خاک کی جو جنگ کے میدان میں اڑ کر زرہ کا زنگ بنتی ہے
قسم اس خوف کی جو موت سے پہلے کسی عارض کا روغن چاٹ جاتا ہے
قسم اس موت کی جو زندگی کی آنکھ میں دیکهے تو اس کو زرد کر دے
قسم رب کی
اور اس سب کی
جسے اس پالنے والے نے پالا ہے
ہمیں اس جنگ سے کس دن مفر تھا
مگر یہ کہ
عباؤں میں تمہارا اپنی تلواریں چھپانا
اور سجدوں میں ہمارا قتل ہو جانا
روایت ہے

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Categories
شاعری

کچھ لوگ کبھی واپس نہیں آتے

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

کچھ لوگ کبھی واپس نہیں آتے

[/vc_column_text][vc_column_text]

بدن بستروں کو طلاق دے دیتے ہیں
انگلیاں تصویروں کے فریم تھامے لکڑی ہو جاتی ہیں
کلینڈر تاریخوں سے بهرے رہتے ہیں
لیکن دن خالی ہو جاتے ہیں
پیروں کو عدالت کا رستہ یاد ہو جاتا ہے
ہونٹوں کو دعائیں بڑبڑانے کی عادت پڑ جاتی ہے
مائیں ہر آنے والے کو یوں تکتی ہیں جیسے وہ ڈاکیا ہو
راتوں کو رونے والے باپ سورج نکلتے ہی بہادر بن جاتے ہیں
انتظار ہیروں جیسی آنکھوں سے نمک کا پانی تاوان لیتا ہے
کچھ لوگ کبھی واپس نہیں آتے

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Categories
شاعری

سلمان حیدر کی ایک نظم

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

سلمان حیدر کی ایک نظم

[/vc_column_text][vc_column_text]

وہ جن کی داڑھیوں کے بال ان کی ناف تک آئے ہوئے ہیں
وہ جب اس بحث میں مشغول ہو جائیں
کہ جب اسکولوں میں مقتل کهل چکیں گے
تو مقتولوں کے زیر ناف بالوں سے تعین ہو سکے گا
کہ ہم قاتل کو جنت کی بشارت دیں
کہ بیت المال سے کچه خوں بہا خیرات ہو جائے
تو اس دن جان لینا
کسی بالوں کے گچھے کا
شریعت اور بلوغت سے
کوئی رشتہ نہیں ہوتا

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]