میں نے اک گیت لکھا
اور اس نے اپنی نبضیں کاٹ لیں

میں نے اک نظم کہی
اور وہ چھت سے کود گئی

میں نے اک کہانی بُنی
اور وہ پھندے سے لٹک گئی

میں نے اک بچہ جنا
اور اس نے مجھے قتل کر دیا

Leave a Reply