سب یہودی سازش ہے؟

جب بھی کسی فرد یا ادارے نے ریاست اور معاشرہ کو معروضیت اور تحقیق کا راستہ دکھانے کی کوشش کی اسے انہی میں سے کسی ایک 'خطاب' سے نوازا گیا۔ یہ جانے، سمجھے بغیر کہ کیا واقعی تمام یہودی ، امریکی اور اسرائیلی پاکستان اور اسلام دشمن ہیں بھی کہ نہیں ،انسانی حقوق اور آزادیوں کے لئے آواز بلند کرنے والا ہر ادارہ اور فرد یہودی و صیہونی لابی کا ایجنٹ قرار پایا۔

مردہ باد جیو

"مبارک ہو!" ۔۔۔ 12سالہ بالکا سائیکل چلاتا ساتھ گزرنے والوں کو مبارکباد دیتا رِمکے رِمکے آگے بڑھا۔ "بھئی کس بات کی مبارک؟" ۔۔معلوم ہوا کہ جیو بند ہو گیا ہے۔