کبھی رقص گاہوں
میں آ کر تو دیکھو
یہ خوابیدہ اجسام
کی خانقاہیں
لہو رنگ معبد
کی نخچیریوں سے
کہیں معتبر ہیں
یہ رقاص جو
ریش پیروں سے باندھے
مسلسل ہیں رقصاں
سیہ رنگ ملاں
کی عیاریوں سے
کہیں معتبر ہیں
کہیں معتبر ہے
گلا پھاڑتے
واعظوں کی صدا سے
یہ گھنگھرو کی
چھم چھم
یہ پیروں کی
دھم دھم