قائدین انقلاب ! پتھروں ، درختوں اور دیواروں کو بخش دیجئے

حضرت، آپ منتخب ہو کر قومی رہنما بننا چاہتے ہیں؟ قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں؟ راستہ دکھانا چاہتے ہیں اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے اقوام عالم میں ممتاز وکامران کرنے کا عزمِ صمیم رکھتے ہیں؟ بہت اچھی بات ہے ۔