کم عمری کی شادی؛ اسباب و اثرات
ایک ایسا معاشرہ جہاں آدھی آبادی پڑھی لِکھی نہ ہو، چالیس فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہو، جہاں نوجوانوں میں سیاسی و سماجی شعور نہ ہو، جہاں عورتوں کو جائیداد میں حصہ دینے کی بجائے جائیداد سمجھا جاتا ہو، وہاں کم عمری میں بچوں خاص طور پر لڑکیوں کی شادیاں کر دینا کوئی عجب بات نہیں ہے۔