جمال زیست (منزہ احتشام) Munaza Ehtisham جولائی 14, 2019 Fiction جب وہ مرا تو بارہ سال کا تھا۔ اب اسے مرے ہوئے بیس سال بیت چلے تھے۔ اصولاً تو اسے ابھی بھی خاندان کی یاداشتوں اور تصویری البم میں بارہ سال کا ہی ہونا چاہیے تھا۔ مگر ایسا ہوا نہیں۔وہ ہر سال اپنے ہم عمروں کے سا...