نفرتوں کا پرچار بند کیجیے، بچوں کو پڑھائیے کہ انسان ہونے کے لیے پہلی شرط عالم انسانیت سے محبت کرنا ہے ان میں مذہب، صنف، رنگ اور نسل کی بنیاد پر تفریق کرنا نہیں۔
اگر مشرف کو قانون کی گرفت سے بچانے کا مقصد محض ایک ادارے کی بالادستی کے تصور کو قائم رکھنا ہے تو یہ ایک ناقص حکمت عملی ہے کیونکہ بالادستی محکوموں اور غلاموں پر قائم رکھی جا سکتی ہے آزاد معاشروں اور ذہنوں پر نہیں۔
ہمیں اس بات کے ادراک کی ضرورت ہے کہ سعودی یا ایرانی حکمرانوں کی پالیسیوں، آمرانہ رویوں اور ان ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید ہرگز مقدس ہستیوں پر تنقید کے مترادف نہیں۔
ہیرو وہ نہیں ہوتا جو سوچنے سمجنے کی صلاحتیں ماوف کر کے اپنے عقیدے کی غلط تعبیر کی بناء پر کسی کی جان لے لے بلکہ کسی مقصد کسی نظریے یا انسانیت کی بھلائی کے لیے آواز اٹھانے والااصل ہیرو ہوتا ہے۔