ایک خیال

احمد جاوید: اب بالکل نیا تناظر ضروری ہے اس نا دیدنی سے عہدہ برا ہونے کے لیے ورنہ، دیکھنا ایک احمقانہ تصور ہے جسے بس آنکھیں ہی مانتی ہیں

ہجو

میرا دل چاہتا ہے گالیوں کی ایک قمیص تیار کروں اور ان جذامی مجسموں کو پہنا دوں جو ہمارے دارلحکومتوں کے قلب میں نصب کر دیے گئے ہیں