ہماری سفارتی حکمت عملی اور خارجہ پالیسی ہماری معاشی ضروریات کی بجائے ہماری دفاعی ضروریات کے تحت مرتب کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور چین سے ہمارا تعاون اقتصادی فوائد سے زیادہ دفاعی امداد تک محدود رہا ہے۔
اگرجناح ایک سال بعد ہم سے جدا نہ ہوتے اور مزید کچھ برس زندہ رہتے تو کیا ہوتا؟ تو پھر پورا برصغیر 15اگست کو یو م آزادی مناتا اور غالب خیال ہے کہ یہ دونوں نو آزاد قومیں جشن آزادی اکٹھے منایا کرتیں ۔
لاکھوں نوجوانوں کے ہردلعزیز رہنما عمران خان نے 2013کے عام انتخابات کی مہم کے دوران جلسوں اور جلوسوں سمیت پاکستانی روایتی سیاست کا انداز مکمل طور پر تبدیل کر دیاتھا۔