گلوکار: نور جہاں
کلام: منیر نیازی
موسیقی: طفیل نیازی
فلم: دھوپ اور سائے
شامِ شہرِ ہول میں شمعیں جلا دیتا ہے تو
یاد آ کر اس نگر میں حوصلہ دیتا ہے تو
دیر تک رکھتا ہے تو ارض و سما کو منتظر
پھر انھیں ویرانیوں میں گُل کھلا دیتا ہے تو
خواب ہے ہستی مگر اس خواب میں تیرا خیال
اک فسانے کو حقیقت سا بنا دیتا ہے تو