Laaltain

ہے کوئی لینے والا -نصیر احمد ناصر

16 اپریل, 2020
Picture of نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر

میرے پاس بہت سی دھوپ ہے
اور بہت سی چھاؤں
بہت سے درخت
اور پھول
اور تازہ ہوا
ڈھیروں بادل
اور بہت سی بارش
بے شمار موسم
بہت سے دریا
اور سمندر
اور جزیرے
طویل ترین راستے
بے نہایت اسفار
لامحدود رقبے
اور بہت سے شہر
کھڑکیاں اور دروازے
ساباط
اور کشادہ گلیاں
غیر مشروط محبت
اننت خاموشی
اور نامختتم تنہائی
اور بہت سی اَن کہی نظمیں

ہمارے لیے لکھیں۔