[blockquote style=”3″]
پران ہندوستانی دیو مالا اور اساطیر کے قدیم ترین مجموعے ہیں۔ ہندوستانی ذہن و مزاج کی، آریائی اور دراوڑی عقائد اور نظریات کے ادغام کی، اور قدیم ترین قبل تاریخ زمانے کی جیسی ترجمانی پرانوں کے ذریعے ہوتی ہے، کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں۔ یہ الہامی کتابوں سے بھی زیادہ مقبول اور ہر دل عزیز ہیں۔ مشہور رزمیہ نظموں رامائن اور مہابھارت کو بھی لوک کتھاؤں کے مآخذ کے اعتبار سے اسی زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ ان میں اس برصغیر میں نسل انسانی کے ارتقا کی داستان اور اس کے اجتماعی لاشعور کے اولین نقوش کچھ اس طرح محفوظ ہوگئے ہیں کہ ان کو جانے اور سمجھے بغیر ہندوستان کی روح کی گہرائیوں تک پہنچنا مشکل ہے۔
تاریخی اعتبار سے پران ہندو مذہب کے ارتقا کی اس منزل کی ترجمانی کرتے ہیں، جب بدھ مت سے مقابلے کے لیے ہندو مذہب تجدید اور احیا کے دور سے گزر رہا تھا۔ اس سے پہلے ویدوں کی رسوم پرستی اور برہمنیت کے خلاف ردعمل کے طور پر بدھ مت اپنی سادگی، معاشرتی عدل اور عملی روح کی وجہ سے قبول عام حاصل کرچکا تھا۔ لیکن بدھ مت میں خدا کا تصور نہیں تھا۔ اپنشدوں کا برہمہ (مصدر ہستی)کا تصور بھی انتہائی تجریدی اور فلسفیانہ ہونے کی وجہ سے عوام کی دسترس سے باہر تھا۔ ہندو مذہب نے اس کمی کو اوتاروں کے آسانی سے دل نشین ہونے والے عقیدے سے پورا کیا اور رام اور کرشن جیسے مثالی کرداروں کو پیش کرکے عوام کے دلوں کو کھینچنا شروع کردیا۔ یہ انہیں کی شخصیت کا فیض تھا کہ ہندو مذہب کو پھرسے فروغ حاصل ہوا۔ پران اسی دور تجدید کی یادگار ہیں، اور انہیں نے ایک بار پھر مذہب کو عوام کے دل کی دھڑکنوں کا رازدار بنایا۔
پرانوں کی کہانیوں میں برہما، وشنو، شو، پاروتی، اُما، درگا، لکشمی کے علاوہ دیوی دیوتاؤں اور رشیوں منیوں کے سینکڑوں کردار ایسے ہیں جو بار بار رونما ہوتے ہیں، ورُن، اگنی، اِندر، مارکنڈے، نارد، دُرواسا، سرسوتی، اوشا، ستیہ، ویاس، مارتنڈ، منو، مینکا، اُروشی، کَپِلا، راہو، کیتو،کام، کالندی، دکش، کادمبری، ہوتری، ماروتی، اشونی وغیرہ۔ ان میں سے کچھ تو انسانی کردار ہیں جو ایک بار سامنے آکر ختم ہوجاتے ہیں لیکن کچھ آسمانی کردار ہیں جو وقت کے محور پر ہمیشہ زندہ ہیں، اور جو کسی بھی یُگ یا کلپ میں رونما ہوسکتے ہیں۔ آسمانی اور زمینی کرداروں کے اس باہمی عمل سے ان کہانیوں کا تانا بانا تیار ہوتا ہے۔ ان کرداروں کی تاریخی حیثیت سے سروکار نہیں۔ اصل چیز ان کی معنویت ہے۔ ان کی تکرار سے ان سے منسوب صفات واضح طور پر سامنے آجاتی ہے۔ ہر کردار رمز ہے، علامت ہے، کسی تصور یا کسی قدر کی، جس کے ذریعے ذہن انسانی اپنے عالم طفولیت میں بدی اور نیکی کی طاقتوں کی حشر خیز کشمکش کو سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
(گوپی چند نارنگ)

[/blockquote]
سُند اور اُپ سُند دونوں سگے بھائی تھے۔دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے، اور ایک پل کے لیے بھی جدا نہیں ہوتے تھے۔دونوں کے دل میں سمائی کہ ایسی زندگی حاصل کریں کہ موت کا ڈر نہ رہے۔دونوں وندھیاچل کی چوٹی پر جاکر ریاضت میں مشغول ہوگئے۔ برسوں تک بھی جب کوئی دیوتا متوجہ نہ ہوا تو انہوں نے آگ جلا کر اپنے خون سے ہون کیا اور مسلسل ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر ریاضت کرنے لگے۔ برہما جی سے ان کی یہ حالت نہ دیکھی گئی۔ انہوں نے خوش ہو کر دونوں کو وردان مانگنے کو کہا۔ دونوں یک زبان ہو کر بولے:
“مہاراج! ہماری مانگ بہت چھوٹی سی ہے۔ بس اتنی کہ کوئی ہتھیار ہم پر اثر نہ کرسکے اور ہم کسی دشمن کے ہاتھوں نہ مریں۔”
برہما جی نے کہا۔ “یہ ناممکن ہے، موت اٹل ہے۔”
اس پر دونوں نے قدرے سوچ کر کہا۔ “ہمیں کوئی مار نہ سکے۔ اگر مرنا ہی ہے تو ہم صرف ایک دوسرے کے ہاتھوں ہی مرسکیں۔”
سُند اور اُپ سُند دونوں سگے بھائی تھے۔دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے، اور ایک پل کے لیے بھی جدا نہیں ہوتے تھے۔دونوں کے دل میں سمائی کہ ایسی زندگی حاصل کریں کہ موت کا ڈر نہ رہے۔
برہما ان کی بات مان کر نظروں سے غائب ہوگئے۔ دونوں میں چونکہ ایک دوسرے سے بے حد محبت تھی، اس لیے انہیں یقین ہوگیا کہ اب وہ امر ہیں اور دنیا میں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ دونوں نے عہد کیا کہ خواہ کچھ ہو، وہ آپس میں کبھی نہیں لڑیں گے۔ بس پھر کیا تھا، دونوں نے دنیا میں آفت برپا کردی۔ جس کو چاہتے مارڈالتے، جس کو چاہتے بادشاہ بنا ڈالتے اور جس کو چاہتے ملک بدر کردیتے۔ ان کے غرور اور تکبر کا یہ عالم تھا کہ کسی کو خاطر میں نہ لاتے اور لوگوں کو طرح طرح سے ستاتے، تھوڑے ہی دنوں میں انہوں نے جور و جفا اور ظلم و تعدی کا ایسا بازار گرم کیا کہ لوگ ان کا نام سن کر کانوں پر ہاتھ رکھنے لگے۔ بالآخر سب جا کر برہما جی کے پاس فریادی ہوئے، جنتا کا حال سن کر برہما جی کو بہت دکھ ہوا۔ وہ وردان دے چکے تھے۔ اب کیا ہوسکتا تھا۔ کافی سوچ بچار کے بعد برہما نے وشو کر ماں کو ایک حسین عورت کا روپ اختیار کرنے کا حکم دیا۔
اس کا نام تلوتما رکھا گیا، اور اس سے کہا گیا کہ وہ دونوں بھائیوں کے پاس جائے اور بیک وقت دونوں کو رجھانے کی کوشش کرے۔
تلوتما دونوں بھائیوں کے پاس پہنچی اور انہیں اپنے رقص کا کمال دکھانے لگی۔ تلوتما نظر اٹھاتی تو معلوم ہوتا بجلی گررہی ہے، اور اٹھلا کے چلتی تو محسوس ہوتا بہار مسکرارہی ہے۔ وہ کبھی ایک بھائی کی طرف اور کبھی دوسرے کی طرف پیار سے دیکھتی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ دونوں بھائی اس کی اداؤں پر فریفتہ ہونے لگے۔ وہ تھرکتی ہوئی دونوں کے بیچ میں آکر کھڑی ہوجاتی تو ایک طرف سُند اور دوسری طرف اُپ سُند اس کا ہاتھ تھام لیتے۔ سُند کا اصرار تھا کہ وہ بڑا ہے اس لیے خوب صورت عورت پر اس کا حق ہے۔ اُپ سند کا کہنا تھا کہ بڑوں کا فرض ہے کہ چھوٹوں کی خوشی کا خیال رکھیں، اس لیے حسینہ اس کو ملنی چاہیے۔ تلوتما کا جادو چل چکا تھا، تکرار بڑھنے لگی اور دونوں ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تل گئے۔ تھوڑی ہی دیر مںے جھگڑا بڑھ گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر وار کیا اور زمین خون سے سرخ ہوگئی۔ دو لاشیں تڑپنے لگیں۔
برہما جی نے کہا۔ “دیکھو باہمی عداوت بڑے بڑے بہادروں کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔”
(ماخوذ از پرانوں کی کہانیاں، مرتبہ گوپی چند نارنگ)
لالٹین پر ہندوستانی کہانیوں کا یہ سلسلہ تصنیف حیدر (ادبی دنیا) کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے۔