Laaltain

ہاں یہ اعلان ۔۔ انساں کی تاریخ کا شاہی فرمان ہے

28 جولائی، 2016

[vc_row full_width=”” par­al­lax=”” parallax_image=“”][vc_column width=“2/3”][vc_column_text]

ہاں یہ اعلان ۔۔ انساں کی تاریخ کا شاہی فرمان ہے

[/vc_column_text][vc_column_text]

بستیوں، شہروں اور مُلکِ تہذیب کے ساکنو
اپنے اعمال کی جنتیں بارِ شب کی طرح
اپنے اپنے سروں پر اٹھائے ہوئے بے خبر راہیو
تم میں ہمت ہے کیا؟
میرا اعلان بھی سن سکو؟
ہاں یہ انساں کی تاریخ کا
شاہی فرمان ہے

 

تو۔۔سنو!!
اب صحیفوں میں انسانیت کے حوالے سے مرقوم آثار مفقود ہیں
جنگلوں کے سبھی بھیڑیے
وحشی، سفاک، ابلیس کے ہم نفس بھیڑیے
جامہء آدمیت پہن کر جو پاگل ہوئے
ہم میں موجود ہیں
یہاں سب ہمارے ہی مابین محراب و منبر پہ موجود ہیں
اپنے خونخوار پنجوں کو کھولے ہوئے
ہر گھڑی گھات میں جسم تولے ہوئے

 

جو بھی معصوم تنہا و بے بس یہاں اپنی رہ پر چلے
وہ نشانے پہ ہے
اُس کی ہستی کا اثبات وبطلان اب منحصر
گرگ اور میمنے کی کہانی کے مانند
اِن کے چنیدہ بہانے پہ ہے

 

اس طرح دیکھتے کیا ہو؟
یہ جان لو
آج میں ہوں اگر زد پہ ان کی تو کل تم بھی آجاؤ گے
چپ رہو گے اگر اِن کے پنجوں سے تم بھی نہ بچ پاؤ گے!

Image: Min­jun Yue
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=“1/3”][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *